مجھ سے ایسی کیا غلطی ہوگئی۔۔ فضا علی کی بدتمیزی کے باوجود سہیل ورائچ ان سے معافی کیوں مانگنے لگے؟

Sohail Warraich Reply to Fiza Ali Statement

ٹی وی اسکرین پر عیدالاضحیٰ کے اسپیشل شو میں ایک لمحے نے پورے سوشل میڈیا کو گرما دیا۔ فضا علی نے قمر شاہد کے شو کھیل ہی کھیل میں مشہور شخصیات کے لیے متبادل پیشے ڈھونڈنے کا چیلنج قبول کیا۔

اور جب سہیل وڑائچ کی باری آئی تو بول پڑیں، اگر سہیل وڑائچ صحافی نہ ہوتے تو شاید ٹاپ اداکاراؤں کے واش روم کلینر ہوتے، آخر وہ اتنے واش روم دیکھ چکے ہیں— پتا نہیں صرف دیکھے ہیں یا صاف بھی کیے ہیں۔

یہ جملہ سُن کر کچھ لوگوں نے تالیاں بجائیں، کچھ نے تنقید کی، اور فضا ٹوئٹر ٹرینڈ بن گئیں۔ اب جواب دیا ہے خود سہیل وڑائچ نے، جی این این کے پروگرام جی کے سنگ میں محسن بھٹی کے سوالوں پر مسکراتے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا، اس میں ناراضی والی بات ہی نہیں۔ تنقید سب کا حق ہے، میں خود کرتا ہوں۔ مجھے فضا سے کوئی گلہ نہیں۔ پہلی فرصت میں اُسے انٹرویو کروں گا، عزت سے پوچھوں گا کہ مجھ سے کیا غلطی ہوئی اور معافی بھی مانگ لوں گا۔ یہ سب ڈرائنگ رُوم کی گپ شپ تھی، برا ماننے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صباء قمر کی تین سال پرانی ڈمی سہیل وڑائچ والی ویڈیو پر بھی وہ خوش تھے۔

انہوں نے دل بڑا رکھتے ہوئے کہا، میمز مجھے بالکل بُری نہیں لگتیں۔ جو آرٹسٹ محنت سے کسی کی نقل اتارتے ہیں، میں اُن کی عزت کرتا ہوں۔ کاپی ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔

Sohail Warraich Reply To Fiza Ali Statement

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sohail Warraich Reply To Fiza Ali Statement and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sohail Warraich Reply To Fiza Ali Statement to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   334 Views   |   03 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 July 2025)

مجھ سے ایسی کیا غلطی ہوگئی۔۔ فضا علی کی بدتمیزی کے باوجود سہیل ورائچ ان سے معافی کیوں مانگنے لگے؟

مجھ سے ایسی کیا غلطی ہوگئی۔۔ فضا علی کی بدتمیزی کے باوجود سہیل ورائچ ان سے معافی کیوں مانگنے لگے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھ سے ایسی کیا غلطی ہوگئی۔۔ فضا علی کی بدتمیزی کے باوجود سہیل ورائچ ان سے معافی کیوں مانگنے لگے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔