صاحبہ جوتے بھی خود نہیں پہنتی تھیں.. مشہور ہیروئین ہونے کے باوجود سسرال میں اچھی بہو بن کر کیسے گزارا کیا؟

"شادی سے پہلے صاحبہ سیٹ پر اپنے جوتے بھی خود نہیں پہنتی تھیں. ایک ملازم عورت ان کو لا کر جوتے پہناتی تھی اور واپس لے جا کر رکھتی تھی. ان کے ساتھ ایک ملازمہ، ایک ڈرائیور، ایک منیجر اور ایک گن مین ہوتا تھا"

یہ کہنا ہے پاکستان انڈسٹری کے نامور اداکار افضال احمد عرف ریمبو کا جنھوں نے ایک انٹرویو میں ماضی کی مشہور ہیروئین صاحبہ سے شادی کے متعلق گفتگو کی. اس انٹرویو میں صاحبہ بھی موجود تھیں.

ریمبو کا کہنا تھا کہ اپنی ساس نشو بیگم کی یہ بات مجھے بہت اچھی لگتی تھی کہ بیٹیاں گھر کے باہر کتنی بڑی شخصیات کیوں نہ ہوں گھر میں وہ سارے کام عام لڑکیوں کی طرح کرتی تھیں.

سسرال میں رہنے کے متعلق ریمبو نے بتایا کہ اگرچہ شادی کے وقت ان کے ماں باپ خوفزدہ تھے کہ صاحبہ اتنی بڑی ہیروئین ہیں وہ گاؤں کے سسرال والوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں گی لیکن صاحبہ کی یہ خوبی تھی کہ وہ سسرال جا کر ان جیسی ہی ہوجاتی تھیں اور اس طرح انھوں نے سسرال میں سب کا دل جیت لیا. ریمبو نے بتایا کہ ان کی خالائیں بھی اب کہتی ہیں کہ ہم اتنی اچھی لڑکی گاؤں سے بھی نہیں لا سکتے تھے.

اس حوالے سے صاحبہ نے کہا کہ جب محبت کی شادی کرتے ہیں تو محبت کا مطلب ہے نبھانا. حالات جو بھی ہوں یہ سب بہت چھوٹی باتیں ہوجاتی ہیں سب سے زیادہ اہمیت محبت کی ہوتی ہے.

Rambo Nay Sahiba Ki Tarif Kar Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rambo Nay Sahiba Ki Tarif Kar Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rambo Nay Sahiba Ki Tarif Kar Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3533 Views   |   23 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

صاحبہ جوتے بھی خود نہیں پہنتی تھیں.. مشہور ہیروئین ہونے کے باوجود سسرال میں اچھی بہو بن کر کیسے گزارا کیا؟

صاحبہ جوتے بھی خود نہیں پہنتی تھیں.. مشہور ہیروئین ہونے کے باوجود سسرال میں اچھی بہو بن کر کیسے گزارا کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صاحبہ جوتے بھی خود نہیں پہنتی تھیں.. مشہور ہیروئین ہونے کے باوجود سسرال میں اچھی بہو بن کر کیسے گزارا کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔