بغیر تیل کے پیاز کیسے تلیں؟ جانیں ایسا سستا طریقہ جس سے رمضان میں آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

آج کل تیل کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آج ایک ایسی ترکیب بتا رہے ہیں جس سے آپ روزانہ کے تیل کا استعمال کم سے کم کرسکیں گی۔ اس ترکیب سے ناصرف آپ کے ہزاروں روپے بچیں گے بلکہ یہ صحت کے لئے بھی مفید ہے۔

مشہور شیف اعجاز انصاری اپنے وی لاگ میں بتاتے ہیں کہ سب سے پہلے پیاز کو چھیل لیں اور باریک باریک کاٹ لیں۔ یہ کام آپ مشین کی مدد سے بھی کرسکتے ہیں۔ تمام موٹے حصے نکال لیں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ پیاز ایک جیسی کٹی ہوئی ہو۔

اب کٹی ہوئی پیاز کو ایک برتن پر رکھ کر پھیلا کر سکھائیں۔ 2 ، 3 گھنٹوں کے لئے پنکھا چلا کر چھوڑ دیں تو زیادہ اچھا ہے تاکہ پیاز کا قدرتی پانی خشک ہوجائے۔

اس سوکھی ہوئی پیاز کو نان اسٹک پین پر پھیلائیں اور گرم ہوجانے کے بعد دھیرے دھیرے چمچ چلائیں تاکہ پیاز چپکے نہیں اور سنہری ہوجائے۔ تھوڑی دیر میں ہی پیاز سنہری ہوجائے گی۔ اب کسی ائیر ٹائٹ برتن میں بند کر کے رکھ دیں۔ یہ پیاز ایک سال تک استعمال کی جاسکتی ہے۔ اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں تیل شامل نہیں جس کی وجہ سے کولیسٹرول بڑھنے کا خطرہ بھی نہیں ہوگا۔

Baghair Tail Ke Pyaz Kese Talain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Baghair Tail Ke Pyaz Kese Talain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baghair Tail Ke Pyaz Kese Talain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2729 Views   |   24 Feb 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بغیر تیل کے پیاز کیسے تلیں؟ جانیں ایسا سستا طریقہ جس سے رمضان میں آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

بغیر تیل کے پیاز کیسے تلیں؟ جانیں ایسا سستا طریقہ جس سے رمضان میں آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بغیر تیل کے پیاز کیسے تلیں؟ جانیں ایسا سستا طریقہ جس سے رمضان میں آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔