ہینگ عام طور پر بگھار وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارت میں تو اس کو تقریباً ہر کھانے میں ڈالا جاتا ہے جس کی وجہ اس کی طبی خصوصیات ہیں۔ آج ہم آپ کو ہینگ کے 5 ایسے استعمال کے طریقے بتائیں گے جن سے آپ کو کئی فائدے ہوسکتے ہیں۔
ہینگ کی غذائی اہمیت
ہینگ میں کاربوہائڈریٹس، ریشہ، کیلشیم، آئرن اور فاسفورس کے علاوہ اینٹی انفلیمیٹری، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
دودھ میں ڈال کر پینا
ہینگ کے 2 سے 3 چھوٹے ٹکڑے لے کر ایک گلاس دودھ میں ڈال کر ابالیں اور پی لیں۔ اس سے آپ کا ہاضمے کا نظام بہتر ہوگا، معدے اور پیٹ کے درد میں آرام ملے گا۔ گس اور بلوٹنگ سے فوری نجات ملے گی۔ ہینگ اینٹی بیکٹیرل ہوتا ہے اس وجہ سے معدے میں انفیکشن میں بھی راحت دیتا ہے۔
ہینگ اور سونٹھ
ہینگ میں ہم وزن سونٹھ ملا کر رکھ دیں۔ ایک چمچ شہد میں ایک چٹکی ملا کر استعمال کریں اس سے بلغم والی کھانسی کی شدت میں کمی آئے گی اس کے علاوہ پانی میں ہینگ ملا کر سینے پر مالش کرنے سے بھی آرام ملتا ہے اور نیند لانے میں مد ملتی ہے۔
سر میں درد
جن لوگوں کو اکثر سر میں درد کی شکایت رہتی ہے انھیں چاہیئے کہ کافور، ہینگ، پیپر منٹ اور سونٹھ کو ملا کر باریک پیس لیں اور عرق گلاب ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کا مساج کرنے سے سر کے درد میں راحت ملتی ہے۔
بالوں کا جھڑنا
آج کل تقریباً ہر دوسرے شخص کو بال جھڑنے کی تکلیف کا سامنا ہے۔ اس مصیبت کے نجات کے لئے آسان حل یہ ہے کہ دو چمچ ہینگ لی اور اس میں آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ اور دو چمچ سرکہ ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگا لیں اور بعد میں سر دھو لیں۔ اس عمل سے بال جھڑنا بند ہوجاتے ہیں۔
پیٹ میں درد
بچوں یا بڑوں کو پیٹ میں درد کی شکایت ہو تو ہینگ گھر میں ضرور رکھیں۔ ذرا سی ہینگ کو گرم پانی کے ساتھ کھانے سے پیٹ کے درد میں فوری آرام ملتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Heeng Ke Heran Kun Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Heeng Ke Heran Kun Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.