فائدے سے بھرپور جنتی سبزی ۔۔ یہ بارش کی بوند پڑنے سے ہی کیوں اگتی ہے؟

قدیم زمانے میں لوگ کھمبیوں کے اگنے کو کسی جادوئی عمل کا نتیجہ سمجھتے تھے کیونکہ یہ راتوں رات اگ آتی ہیں۔ رفتہ رفتہ جب اس کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوا تو پتہ چلا کہ یہ کسی جادوئی عمل کے نتیجے میں نہیں اگتے۔

برسات کے موسم میں بارش کے بعد ایک نبات جسے ہم سبزی کہ سکتے ہیں قدرتی طور پر زمین کو پھاڑ کر نکلتی ہے۔ یہ ایک پھپوند ہے جس کی جڑ تنا پتے اور پھول نظر نہیں آتے مگر پھل پھر بھی دیتا ہے۔ اس کا بیج بالکل باریک ہوتا ہے جو پک کر گر جاتا ہے یوں ساز گار موسم اور نمی میں پھوٹتا ہے۔

اسے جنتی سبزی یا جنتی غذا بھی کہا جاتا ہے۔ حدیث شریف میں اس کو من و سلویٰ میں شمار کیا گیا اور اس کے پانی کو آنکھوں کی شفا یابی قرار دیا گیا ہے۔ کھمبی قدرت الٰہی کی عظیم نشانی ہے۔ کھمبی میں پروٹین زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے، یہ ذیابیطس، فشار خون اور دل کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند قرار دی گئی ہے۔

دنیا بھر میں کھمبیوں کی تقریباً 1500 اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے کچھ کھانے کے قابل ہیں جبکہ دوسری زہریلی ہیں۔ پاکستان میں کھمبیوں کی تقریباً 56 اقسام ہیں ان میں 4 بلوچستان 3 سندھ 5 پنجاب اور 44 اقسام خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں پائی جاتی ہیں۔

دنیا کے بہت سارے ممالک میں کمرشل بنیاد پر اس کی کاشت کی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں غیر روایتی فصلوں اور دوسری غذائی اجناس پر توجہ نہیں دی جاتی اس ضمن میں کھمبی کی کاشت فائدہ مند ہوسکتی ہے۔

Khumbi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khumbi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khumbi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2056 Views   |   25 Feb 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

فائدے سے بھرپور جنتی سبزی ۔۔ یہ بارش کی بوند پڑنے سے ہی کیوں اگتی ہے؟

فائدے سے بھرپور جنتی سبزی ۔۔ یہ بارش کی بوند پڑنے سے ہی کیوں اگتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فائدے سے بھرپور جنتی سبزی ۔۔ یہ بارش کی بوند پڑنے سے ہی کیوں اگتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔