شہد میں لہسن ملا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے شہد کا منفرد استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد

شہد میں لہسن کو ملا کر اس کا استعمال کئی صدیوں سے کھانسی، سردی اور وزن کم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے شہد ہو یا لہسن دونوں ہی قوتِ مدافعت بڑھانے کی خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان دونوں میں موجود قدرتی اجزاء جسم پر حیرت انگیز مثبت اثرات چھوڑتے ہیں، جنہیں آج ہم اس تحریر میں آپ کو بتائیں گے۔

• لہسن اور شہد

لہسن میں ایک ایسا قدرتی کمپاؤنڈ موجود ہوتا ہے جو امیونٹی کو بوسٹ کرتا ہے بہت سی تحقیقات میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ لہسن میں بھرپور اینٹی آکسیڈنٹس، اینٹی انفلامٹری، اینٹی مائیکروبیئل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جبکہ شہد میں بھی اینٹی مائیکروبئیل اور جراثیم کش خصوصیات موجود ہوتی ہیں اور جب ان دونوں کو ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ ایک طاقتور گھریلو نسخے کے طور پر کام کرتے ہیں جو کہ امیون سسٹم کو بوسٹ کرتے ہیں اور صحت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

لہسن اور شہد کو کیسے استعمال کیا جائے؟

لہسن اور شہد کو استعمال کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ لہسن کو کوٹ کر یا کدوکش کر کے شہد میں ملا کر استعمال کیا جائے، آپ اسے بنا کر رکھ بھی سکتے ہیں تاکہ جب ضرورت ہو اسے استعمال کر سکیں۔

اجزاء

• لہسن 12 عدد چھلے ہوئے
• شہد ایک کپ خالص

ترکیب

• سب سے پہلے تو شہد اور لہسن کو بنا کر رکھنے کے لئے آپ کو ایک ائیر ٹائیٹ کنٹینر لینا ہے، اسے دھو کر صاف کر لیں اور خشک کر لیں۔
• اب لہسن کو چھیل کر اسے چاہے تو کدوکش کر لیں یا کوٹ لیں۔
• اب یہ لہسن ائیر ٹائیٹ کنٹینر میں ڈالیں اور اوپر سے اس میں شہد بھر لیں۔
• اب دونوں اجزاء کو چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کریں اور 3 دن کے لئے ڈھکن بند کر کے اسے چھوڑ دیں۔
• اب اسے روزانہ استعمال کریں اور روزانہ چلائیں، آپ اسے ایک ماہ تک فریج میں رکھ کر استعمال کر سکتے ہیں۔

شہد اور لہسن کو کس وقت استعمال کیا جائے؟

آپ اس شہد اور لہسن کے ٹانک کو دن میں کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق صبح سویرے نہار منہ اس کا استعمال آپ کی صحت کے لئے بہترین ہے، بس اسے ایک چائے کا چمچ کھائیں اور اس کا استعمال جاری رکھیں، آپ اس کے فوائد دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

Shehd Aur Lehsan Mila Kar Khane Ka Faida

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shehd Aur Lehsan Mila Kar Khane Ka Faida and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shehd Aur Lehsan Mila Kar Khane Ka Faida to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3756 Views   |   26 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

شہد میں لہسن ملا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے شہد کا منفرد استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد

شہد میں لہسن ملا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے شہد کا منفرد استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہد میں لہسن ملا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے شہد کا منفرد استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔