Rabeeca Khan And Hussain Tareen Mehndi Look Trolled
حسین ترین اور ربیکا خان — سوشل میڈیا کی مشہور ٹک ٹاکر جوڑی — آخرکار شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ دونوں نے اپنی محنت سے انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر خاصی شہرت حاصل کی اور ایک دوسرے کے ساتھ خوبصورت لمحات شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے دل جیتے۔ منگنی کے بعد اب ان کی شادی کی تقریبات بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
حال ہی میں ان کی مہندی اور قوالی نائٹ منعقد ہوئی، جہاں یہ جوڑا آئس بلیو ہم رنگ لباس میں نظر آیا۔ لیکن حسین ترین نے اپنے فیشن سینس سے سب کو چونکا دیا — انہوں نے اپنی مہندی کی ڈریسنگ کے ساتھ نیلے رنگ کے کانٹیکٹ لینز بھی پہن لیے! ان کے یہ لائٹ بلو لینز اتنے نمایاں تھے کہ ساری توجہ انہی پر مرکوز ہوگئی۔
اس دلہن دلہا نے معروف کاشیس بوتیک کا انتخاب کیا، جہاں سے نہ صرف ان کے لباس آئے بلکہ ربیکا نے انہی کی جیولری بھی زیب تن کی۔
جہاں ایک طرف جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، وہیں حسین کے لینز نے ٹرولز کو ایک نیا موضوع دے دیا ہے۔ ایک صارف نے کہا، "یہ تو ناگن ڈرامے کی جوڑی لگ رہی ہے"، تو دوسرے نے تبصرہ کیا، "یہ نیلے لینز میں کوئی چھپڑی ہیرو لگ رہا ہے۔" کسی نے تو مذاق میں مشورہ دے دیا، "بارات والے دن سرخ لینز پہن لینا۔" ایک نے تو "ناگن کا بچہ" تک کہہ دیا۔
انٹرنیٹ بے رحم ہے اور حسین کے فیشن تجربے پر ہر کوئی کچھ نہ کچھ کہہ رہا ہے۔ لیکن ایک بات طے ہے — چاہے تعریف ہو یا تنقید، یہ جوڑی خبروں میں ہے اور سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے!
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rabeeca Khan And Hussain Tareen Mehndi Look Trolled and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rabeeca Khan And Hussain Tareen Mehndi Look Trolled to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
میں ناگن تو سپیرا۔۔ ربیکا کی مہندی نائٹ میں حسین کے نیلے لینس کے چرچے! صارفین کی جم کے ٹرولنگ
میں ناگن تو سپیرا۔۔ ربیکا کی مہندی نائٹ میں حسین کے نیلے لینس کے چرچے! صارفین کی جم کے ٹرولنگ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں ناگن تو سپیرا۔۔ ربیکا کی مہندی نائٹ میں حسین کے نیلے لینس کے چرچے! صارفین کی جم کے ٹرولنگ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔