نماز و قرآن کی تعلیم دینے کے لیے ہر وقت آگے رہتے ہیں ۔۔ اپنے بچوں کو عبادت کروانے والے 4 شوبز اداکار جو اپنے بچوں کو دین پڑھاتے ہیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار جہاں اپنی زندگی میں مصروف ہوتے ہیں وہیں اپنی ذمہ داریاں بھی اچھی طرح نبھاتے ہیں۔اور جب بات اپنے بچوں کے ساتھ وقت بیتانے کی بات آتی ہے تو وہ ان کے ساتھ بھرپور طریقے سے اپنا وقت بیتاتے ہیں اور انہیں بہت کچھ سکھاتے بھی ہیں جو آگے چل کر ان کے کام آتا ہے۔

جہاں والدین دنیاوی تعلیم بچوں کو دلاتے ہیں وہیں دینی تعلیم کے لیے محنت کرتے ہیں۔ جس طرح عام والدین اپنے بچوں کو دینی تعلیم سکھانے کے لیے وقت نکالتے ہیں اسی طرح شوبز ستارے بھی اپنے بچوں کو نماز و قرآن کی تعلیم دینے کے لیے آگے آگے رہتے ہیں۔

آج ہم ان شوبز ستاروں کے بچوں کے بارے میں جانیں گے جن کی مائیں انہیں عبادت کرنا سکھاتی ہیں۔

1- صنم جنگ

صنم جنگ ایک باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ اچھی ماں بھی ہیں۔ وہ اپنی بیٹی علایا جعفری کا بے حد خیال رکھتی ہیں ساتھ ہی انہیں بہت کچھ سکھاتی ہیں۔ گزشتہ دنوں صنم جنگ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں وہ علایا کو قرآن کی تربیت فراہم کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ صنم جنگ کی بیٹی قرآنی قاعدہ پڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ اداکارہ اپنی بیٹی کی رہنمائی کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ صنم جنگ کی بیٹی علایا ’قل اللہ احد‘ بھی پڑھ کر سناتی ہیں۔

2- سائرہ یوسف

اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کی اپنی بیٹی سے محبت دیکھ کر کوئی بھی ان سے متاثر ہوسکتا ہے۔ اپنی بیٹی کی پرورش کے ساتھ وہ ان کی دینی تعلیم کا بھی خاص خیال رکھتی ہیں۔ اس بات کا ثبوت سائرہ یوسف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ہے۔ اداکارہ کی بیٹی نورے کی آیت الکرسی پڑھنے کی ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہوئ تھی جو کہ ان کےپرستاروں کو بھی بے حد پسند آئی تھی۔

3- ریما خان

بچوں کو خوبصورت دینی تعلیم دینے اور سکھانے میں اداکارہ ریما خان بھی کیسے پیچھے رہتیں۔ گزشتہ ماہ جولائی میں لالی ووڈ اسٹار ریما خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی گئی تھی جس میں وہ اپنے بیٹے اذلان حج کے دن تکبیر پڑھنا سکھا رہی تھیں۔ مداحوں نے ان کی شئیر کردہ ویڈیو پر ریما خان کو بھرپور سراہا تھا۔

4- ثنا خان

بالی ووڈ کو چھوڑ کر دین کی دنیا میں قدم رکھنے والی مشہور شخصیت ثنا خان آئے روز اپنے انسٹاگرام پر خوبصورت آیات کا ترجمہ پڑھ کر سناتی رہتی ہیں۔ ثنا خان بھی ان مشہور شخصیات میں شامل ہوتی ہین جو بچوں کو دینی تعلیم دینے کے کوشاں رہتی ہیں۔ ثنا خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی تھی جس مین وہ ننھی بچیوں کو نماز کی تسبیح پڑھنا سکھا رہی ہوتی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں وہ لکھتی ہیں کہ گھر میں بچے وہ بن جاتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ انہیں اپنے اعمال کے ساتھ صحیح تربیت دیں کیونکہ یہ صرف وہی کرتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں۔ انہیں سمجھائیں کہ ہم سب کون ہیں اور آخر میں ہمیں اللہ کے پاس لوٹ جانا ہے۔ خیال رہے ویڈیو میں نظر آنے والے بچے ثنا خان کی بہن کے ہیں۔

Actress Jin Ke Bachy Quran Parhty Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Actress Jin Ke Bachy Quran Parhty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Actress Jin Ke Bachy Quran Parhty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2782 Views   |   24 Oct 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

نماز و قرآن کی تعلیم دینے کے لیے ہر وقت آگے رہتے ہیں ۔۔ اپنے بچوں کو عبادت کروانے والے 4 شوبز اداکار جو اپنے بچوں کو دین پڑھاتے ہیں

نماز و قرآن کی تعلیم دینے کے لیے ہر وقت آگے رہتے ہیں ۔۔ اپنے بچوں کو عبادت کروانے والے 4 شوبز اداکار جو اپنے بچوں کو دین پڑھاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نماز و قرآن کی تعلیم دینے کے لیے ہر وقت آگے رہتے ہیں ۔۔ اپنے بچوں کو عبادت کروانے والے 4 شوبز اداکار جو اپنے بچوں کو دین پڑھاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔