چھوٹا سا لال انگور طبی فوائد سے بھرپور ۔۔ جانیئے انگور کے چند حیر انگیز فوائد

آج کل بازاروں میں ہر طرف پھلوں اور سبزیوں کی بہار آئی ہوئی ہے، اور ہرے، لال، کالے سب قسم کے انگور بھی جگہ جگی فروخت ہو رہے ہیں جنہیں دیکھ کر ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے، لیکن ہر کوئی صرف ہرے انگور ہی خریدنے کو ترجیح دیتا ہے۔
البتہ لال اور کالے انگوروں کو مہنگے ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لال انگور کس قدر فائدے مند ہوتے ہیں؟ اگر آپ لال انگوروں کی افادیت سے واقف ہو جائیں تو آپ بھی آج ہی سے انہیں مہنگے داموں پر بھی خریدنا شروع کر دیں گے، تو چلیں پھر لال انگوروں کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

• لال انگور کے حیرت انگیز فوائد

• وٹامنز سے بھرپور

انگور ترش ذائقہ ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ وٹامن سی اور وٹامن کے سے بھرپور ہوتے ہیں لال انگوروں کو غذائیت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، انگور کی غذائیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک کپ لال انگوروں میں 104گرام کیلوریز، 27.3گرام کاربوہائیڈریٹ اور 1.1گرام پروٹین ہوتا ہے جبکہ ان میں وٹامن سی 27 فیصد، وٹامن کے28 فیصد، تھائیامن 7 فیصد، رائبوفلاون6 فیصد، وٹامن بی سکس 6 فیصد، پوٹاشیم 8 فیصد، کاپر 10فیصد اور میگنیز 5 فیصد پر مشتمل ہوتا ہے۔
یعنی لال انگور ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس کا صرف ایک کپ ہی آپ کو غذائیت کا اتنا بڑا خزانہ فراہم کر سکتا ہے، لال انگور وٹامن کے اور سی کے علاوہ بیٹا کیروٹین سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کے اندر سے نقصان دہ مالیکیولز کو نکال باہر کرتے ہیں۔

• بلڈ پریشر میں مفید

لال انگوروں میں پوٹاشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، پوٹاشیم بلند فشار خون کو نارمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لال انگور کے ایک کپ میں 288 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے یعنی اس کا ایک کپ آپ کا بڑھا ہوا بلڈ پریشر نارمل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

• موٹاپے سے نجات دلائے

لال انگور میں موجود اجزا موٹے افراد میں چکنائی ختم کرکے انہیں بلڈ پریشر اور امراضِ قلب سے بچاتے ہیں ماہرین کے مطابق سرخ انگور میں ٹرانس ریسوریٹرل (trans-resveratrol) اور نارنجی میں ہیسپریڈن (hesperidin) نامی مرکبات ذیابطیس، موٹاپے اور امراضِ قلب کو کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

• خون کی کمی دور کرے

خون کی کمی دور کرنے کے لئے قدرت نے بہت سے پھل اور سبزیوں سے ہمیں نوازہ ہے جن میں سے ایک لال انگور ہیں، لال انگور کے استعمال سے خون کی کمی دور ہوتی ہے جبکہ خون میں ریڈ بلڈ سیلز کا اضافہ ہوتا ہے اگر آپ کو خون کی کمی یا انیمیا ہے تو آپ کو باقاعدگی سے انگور کھانے چاہئیں یا انگور کا رس پینا چاہیے، خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایک گلاس لال انگور کے رس میں 2 چمچ شہد ملا کر پینے سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔

• انگور میں چُھپا سر درد کا راز

ماہرین کے مطابق لال انگور کے استعمال سے دردِ شقیقہ سے متاثرہ مریضوں کا علاج ممکن ہے یہ ایک ایسا درد ہے جو چندگھنٹے رہتا ہے اور کبھی کبھی اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض کچھ بھی نہیں کر پاتا ایسے لوگوں کو لال انگور کا استعمال کرنا چاہیئے، لال انگور کا جوس پینے سے سر درد میں راحت ملتی ہے۔

• آنکھوں کے لئے مفید

لال انگور کھانے سے یا اس کا رس پینے سے بینائی بھی بہتر ہوتی ہے اسے کھانے سے بڑھاپے میں اندھے پن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے لال انگور ہماری آنکھوں سے ایسے مولیوکیولز کا خاتمہ کرتا ہے جن سے آنکھوں کی روشنی متاثر ہوتی ہے، انگور کا استعمال آنکھوں کے افعال کا بحل رکھتا ہے۔

• جوڑوں کے درد کا علاج

انگور کا استعمال جوڑوں کی تکلیف دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اس حوالے سے ٹیکساس ویمنز یونیورسٹی میں ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لال انگور کھانے سے گھٹنوں کے جوڑ کی تکلیف میں آرام ملتا ہے۔

Red Grapes Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Red Grapes Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Red Grapes Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4651 Views   |   12 Jul 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چھوٹا سا لال انگور طبی فوائد سے بھرپور ۔۔ جانیئے انگور کے چند حیر انگیز فوائد

چھوٹا سا لال انگور طبی فوائد سے بھرپور ۔۔ جانیئے انگور کے چند حیر انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھوٹا سا لال انگور طبی فوائد سے بھرپور ۔۔ جانیئے انگور کے چند حیر انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔