ماں کو حج کروانے کی خواہش ادھوری رہ گئی ۔۔ جاوید شیخ اپنی اماں کے آخری وقت کو یاد کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے

اماں جب مجھے ابو کی ڈانٹ سے بچاتی تھیں، وہ تمام لمحات مجھے آج بھی یاد ہیں وہ شاید میری زندگی کے حسین ترین لمحات تھے۔ جاوید شیخ اپنی والدہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے ماں کے پاؤں دبانا، ابا کے ساتھ باتیں کرنا وہ وقت آج بھی یاد ہے کیسے والدین نے 9 بچوں کو پالا اور میں ان کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ میرے کندھوں پر بڑی ذمہ داریاں تھیں، میں نے اپنے بھائی بہنوں کو خود بھی ایک باپ کی طرح پالا ہے۔ جو کچھ میں کماتا تھا وہ سب کچھ میں ان پر بھی خرچ کرتا تھا صرف اپنے اوپر نہیں بلکہ ماں پر اور گھر پر بھی خرچ کیا لیکن مجھے افسوس ہے کہ میں اپنی ماں کو حج نہ کروا سکا، میں ان کو گھما نہ سکا، یہ احساس زندگی بھر مجھے افسردہ کرتا رہے گا۔

جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ ہم نے پیسے کی ریل پیل نہیں دیکھی، گھر میں حالات بہت اچھے نہیں تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بدلا۔ مجھے پہلے 50 روپے ملا کرتے تھے وہ میں ماں کو دے دیتا تھا، ماں کو گھڑی پہننا بہت پسند تھی، میں ان کو گھڑیاں یا جوڑے لا کر دیتا تھا۔ میری شادی کے بعد وہ 5 سال تک زندہ رہیں لیکن امی کے بعد ابو ٹوٹ گئے۔ ایک مشکل وقت تھا لیکن گزر گیا۔ ماں نے جو مجھے سکھایا وہی میں نے اپنے بچوں کو سکھایا۔

Maan Ko Hajj Na Karwa Saka

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maan Ko Hajj Na Karwa Saka and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maan Ko Hajj Na Karwa Saka to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2487 Views   |   22 Sep 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

ماں کو حج کروانے کی خواہش ادھوری رہ گئی ۔۔ جاوید شیخ اپنی اماں کے آخری وقت کو یاد کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے

ماں کو حج کروانے کی خواہش ادھوری رہ گئی ۔۔ جاوید شیخ اپنی اماں کے آخری وقت کو یاد کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں کو حج کروانے کی خواہش ادھوری رہ گئی ۔۔ جاوید شیخ اپنی اماں کے آخری وقت کو یاد کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔