ہلکی پھلکی بھوک میں کچھ ہلکا پھلکا سا ہو جائے ۔۔ شام کے وقت کون سی غذائیں کھائیں اور کون سی نہ کھائیں؟

اکثر و بیشتر شام کو یا کبھی کبھار رات کو کچھ پڑھتے ہوئے یا ٹی وی دیکھتے ہوئے یا آپس میں گپ شپ لگاتے ہوئے یہ دل چاہتا ہے کہ کچھ مزیدارسی چیز کھائی جائے۔ کبھی کچھ چٹپٹا سا کھانے کو جی چاہتا ہے تو کبھی میٹھے کی شدید خواہش ہوتی ہے۔ ایسے میں ساری ڈائٹ اور فٹنس کو بائے بائے کہنے کو دل چاہتا ہے۔ سارا دن اپنے کاموں اور بھاگ دوڑ میں اپنے کھانے پینے کی طرف اتنا دھیان نہیں جاتا لیکن سب کاموں سے فراغت کے بعد اپنے فرصت کے لمحات میں بہت شدت سے یہ خواہش ہوتی ہے کہ کچھ مزیدار سے اسنیکس کھائے جائیں۔

کچھ مزیدار سا کھانا ہے:

لیکن غذائی ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ چونکہ رات کو انسان کا میٹا بولزم سست پڑجاتا ہے اس لئے بھاری بھرکم غذائیں یا جنک فوڈ کھانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اور ایسے میں جب کچھ مزیدار سا الگ سی چیز کھانے کا دل چاہے تو ہم نمکو، چپس، فرائز، اور ایسی ہی دوسریی غیر صحت بخش غذائیں کھا کر اپنے میٹا بولزم پر بوجھ ڈالتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وزن تیزی سے بڑھتا چلا جاتا ہے۔ اور ہماری ساری محنت جو ہم فٹ رہنے کے لئے کرتے ہیں وہ خاک میں مل جاتی ہے۔

شام کے وقت نقصان پہنچانے والی غذائیں:

شام کو عموماً چائے کے ساتھ سموسے، پکوڑے یا اسی قسم کی کوئی دوسری چیز کھانے کا دل چاہتا ہے۔ اور یہ چائے کے ساتھ کھائی جانے والی چیزیں ہی ہوتی ہیں جو وزن میں ایک دم اضافے کا باعث بنتی ہیں ۔ خاص کر بیکری آئٹمز موٹاپے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے میں جب کہ ہمارا میٹا بولزم کم کام کر رہا ہو اس وقت ایسی زیادہ کیلوریز والی چیزیں کھانا اپنے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ اب آپ کہیں گے کہ یہ سب چیزیں شام کے وقت ہی تو کھائی جاتی ہیں پھر ان کو کس وقت کھایا جائے۔ لیکن اصل وجہ یہ ہے کہ ان غذاؤں میں چکنائی اور کیلوریز زیادہ اور غذائیت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں کھانے سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے۔ اور ہمارا نظامِ انہظام متاثر ہوتا ہے۔
شام 4 کے بعد چائے یا کافی لینا بھی مناسب نہیں ہے خاص کر خالی پیٹ انہیں پینا تیزابیت پیدا کرتا ہے۔ اسی لئے اس کے ساتھ ہلکے پھلکے سینڈوچز وغیرہ لے لینا چاہیے۔

شام کے وقت کون سی غذا کھا سکتے ہیں؟

کچھ لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ انہیں شام میں بھوک زیادہ لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ جلدی کھانا کھا لیتے ہیں، اگر آپ اپنے لنچ میں سلاد وغیرہ یا ہلکے پھلکے سینڈوچز وغیرہ کھالیں تو اچھا رہتا ہے ، دوپہرکو کھانا اگر زیادہ کھائیں تو اس سے بھاری پن ہوتا ہے اور نیند آنے لگتی ہے اسی لئے دوپہر کو ہلکی خوراک کھائیں اور رات کا کھانا جلدی کھالیں ۔ جیسے کہ شام 7 بجے تک کھانا کھا لیں تاکہ آپ کے سونے تک وہ خوراک ہضم ہو جائے۔

لیکن اس بات کا اہتمام کریں کہ کھانے میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ مناسب مقدار میں ہوں یا ایسے اسنیکس کا استعمال کریں کہ جس میں پروٹین موجود ہو۔ جیسے ایگ سیندوچ یا چکن سینڈوچ وغیرہ ۔۔ یا جو کا دلیہ جس میں کچھ ڈرائی فروٹس ڈال کر کھا لیں۔ یا کچھ ہلکے پھلکے کھانے کا موڈ ہے تو پاپ کارن وغیرہ اچھا انتخاب ہیں۔

اس کے علاوہ ایسی سلاد بھی کھائی جا سکتی ہے جس میں چکن کے یا پنیر کے کچھ پیسز ڈال لیے جائیں۔ یا چنے کی سلاد بھی کھائی جاسکتی ہے جو مزیدار بھی ہے اور صحت بخش بھی ۔ اس کے علاوہ شام کے وقت چنا چاٹ وغیرہ کھا کر بھی اپنی خواہش پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Sham Ke Waqt Kon C Ghiza Khayn

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sham Ke Waqt Kon C Ghiza Khayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sham Ke Waqt Kon C Ghiza Khayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1601 Views   |   27 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

ہلکی پھلکی بھوک میں کچھ ہلکا پھلکا سا ہو جائے ۔۔ شام کے وقت کون سی غذائیں کھائیں اور کون سی نہ کھائیں؟

ہلکی پھلکی بھوک میں کچھ ہلکا پھلکا سا ہو جائے ۔۔ شام کے وقت کون سی غذائیں کھائیں اور کون سی نہ کھائیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہلکی پھلکی بھوک میں کچھ ہلکا پھلکا سا ہو جائے ۔۔ شام کے وقت کون سی غذائیں کھائیں اور کون سی نہ کھائیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔