ہاتھ پاؤں کالے ہوگئے ہیں ۔۔ جانیئے ڈاکٹر شائستہ نے ہاتھوں کی سیاہ رنگت کو دور کرنے کا کون سا طریقہ بتا دیا

کثر خواتین اپنے ہاتھوں کی گہری رنگت اور داغ دھبوں کے حوالے کافی پریشان نظر آتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم خواتین کے ہاتھوں کی رنگت بہتر بنانے کے لئے چند ٹپس بتائیں گے جو ڈاکٹر شائستہ واحدی نے اپنی وڈیو میں شئیر کیے۔

چہرے اور ہاتھوں کا رنگ الگ ہوتا ہے

ڈاکٹر شائستہ نے بتایا کہ قدرتی طور پر ہاتھ پاؤں اور چہرے کی رنگت میں فرق ہوتا ہے اور اس معمولی سے فرق کو اتنا سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے لیکن اگر زیادہ فرق محسوس ہورہا ہے تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جیسے کہ ہاتھ کو صحیح سے موسچرائز نہ کرنا یا سن بلاک نہ لگانا۔ اس کے علاوہ اکثر خواتین ہئیر ریموونگ کریمز کو ہاتھوں اور ٹانگوں کے بال صاف کرنے پر استعمال کرلیتی ہیں جس کی وجہ سے ہاتھ پیر کالے پڑنا شروع ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ ویکس سے بھی ہاتھوں اور ٹانگوں کی رنگت پر اثر پڑتا ہے۔

کہنیوں اور گھٹنوں کارنگ سیاہ کیوں ہوجاتا ہے؟

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شائستہ نے بتایا کہ ایک مخصوص رخ پر بیٹھنے کی وجہ سے پیروں کے سائیڈ پر کالا نشان بن جاتا ہے یا اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو لوشن یا کریم ہم لگا رہے ہوتے ہیں اس میں کوئی چیز ہمیں نقصان پہنچا رہی ہوتی ہے لیکن تمام گھر والے ایک ہی چیز کو استعمال کرنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے ری ایکشن ہوتا ہے اور کہنیوں، ہاتھ کی انگلیوں کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے اکثر ایگزیما میں بھی رنگت کا مسئلہ ہوتا ہے جو زرا سے علاج سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔

سیاہ رنگت کو بہتر بنانے کا طریقہ

ہاتھ پیر پر سن بلاک لگائیں۔ خاص طور پر باورچی خانے میں کام کرنے سے تھوڑی دیر پہلے سن بلاک لگا کر ہاتھ خشک کرلیں۔
ہاتھوں کو دھونے کے لئے فیس واش استعمال کریں۔۔ ٹانگوں اور بازؤں کے بال ختم کرنے کے لئے ریزر اور ویکس کا زیادہ استعمال نہ کریں۔
پیٹرولیم جیلی سے رنگت کالی پڑنے لگتی ہے اس کے بجائے موئسچرائزنگ لوشن لگائیں
بال صاف کرنے والی کریم کو ہاتھ پاؤں پر استعمال نہ کریں وہ رنگت ٹین کرنے کا ایک بڑا سبب ہیں۔

Shaista Lodhi Reveal Dark Hand Tips

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Shaista Lodhi Reveal Dark Hand Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shaista Lodhi Reveal Dark Hand Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaista  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   22647 Views   |   13 Mar 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shaista is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaista is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

ہاتھ پاؤں کالے ہوگئے ہیں ۔۔ جانیئے ڈاکٹر شائستہ نے ہاتھوں کی سیاہ رنگت کو دور کرنے کا کون سا طریقہ بتا دیا

ہاتھ پاؤں کالے ہوگئے ہیں ۔۔ جانیئے ڈاکٹر شائستہ نے ہاتھوں کی سیاہ رنگت کو دور کرنے کا کون سا طریقہ بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہاتھ پاؤں کالے ہوگئے ہیں ۔۔ جانیئے ڈاکٹر شائستہ نے ہاتھوں کی سیاہ رنگت کو دور کرنے کا کون سا طریقہ بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔