Amazing Health Benefits Of Peanuts

گرماگرم مونگ پھلی ! غذائیت سے بھرپور
سردیوں میں سورج غروب ہوتے ہی فضاء میں ٹن ٹن کی مخصوص آواز گنگناتی ہے اور اس کے ساتھ ہی مٹی میں بھونی جانے والی مونگ پھلی کی مہک ہمیں اپنی جانب کھینچنے لگتی ہے ۔ سچ ہے کہ سردی کے موسم میں گرما گرم مونگ پھلی کھانے کا اپناہی مزہ ہے ۔ اسے دیکھ کر کھائے بنا رہا نہیں جاتا اور کیوں نہ کھائیں یہ صحت کے لئے انتہائی مفید بھی تو ہے ۔

مونگ پھلی کو غریبوں کا بادام کہا جاتا ہے ۔ اپنے گوناگوں فوائد کی وجہ سے اسے مکمل خوراک قرار دیا جاتا ہے ۔ اس میں 28%لحمیات پائے جاتے ہیں جب کہ اس میں فیٹ تھایا مائن ، نیاسن ، فولاد ، وٹامن ای ، ڈی ، کے اور بی 6،فولیٹ ، کیلشیم ، جست اورمفید غیر تکسیدی اجزاء پائے جاتے ہیں جو درج ذیل ہیں ۔
۱۔ مونگ پھلی میں پائے جانے والے غیر تکسیدی اجزء غذائیت کے اعتبار سے سیب ، چقندر اور گاجر سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں ۔ ۲۔ غیر تکسیدی اجزاء جلد کی خشکی دورکرتے ہیں ۔
۳۔ ہونٹوں کو گلابی کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
۴۔ اس کا وٹامن ڈی ہڈیاں اور دانت مضبوط بنا کر انہیں بیماریوں سے دور رکھتا ہے ۔
۵۔ مونگ پھلی میں موجود وٹامن سی سرطان کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔
۶۔ قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔
۷۔ 100گرام کچی مونگ پھلی میں ایک کلو دودھ کے برابر لحمیات ہوتے ہیں ۔
۸۔ اس میں حیاتین کی مقدار گوشت کے مقابلے میں 1.3گنا زیادہ ہوتی ہے ۔
۹۔ معدے اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتی ہے ۔
۱۰۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مونگ پھلی کا استعمال نہایت مفید ہے ۔
۱۱۔مونگ پھلی کا استعمال انسولین استعمال کرنے والے افراد کے خون میں انسولین کی سطح برقرار رکھنے میں اہم کردار اداکرتاہے۔

سائنسدانوں کا مشورہ ہے کہ مونگ پھلی کے شوقین اگر اسے کچی ، بھنی ہوئی یا تلی ہوئی شکل میں کھانے کے بجائے اُبال کر کھائیں تو اس سے جسم کو ایسے مفید صحت کیمیائی مادے 4گنا مقدار تک حاصل ہوں گے ، جوبیمار سے مدافعت میں مدددیتے ہیں ۔
تاہم مونگ پھلی کو بہت زیادہ پکانے یا گرمیں پہنچانے سے اس کے مفید صحت کیمیائی مادے ضائع ہوجاتے ہیں ۔


کیا مونگ پھلی آپ کو موٹا کرتی ہے؟
سردیوں کے موسم میں میوا کھانے کے شوقین افراد سب سے زیادہ شاید مونگ پھلی کھانا پسند کرتے ہیں، ٹھنڈی راتوں میں مونگ پھلی کھانے کا مزا بھی کچھ اور ہی ہے۔
شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جسے مونگ پھلی کھانا پسند نہ ہو، لیکن کیا مونگ پھلی ہمارا وزن بڑھاتی ہے؟
ویسے تو مونگ پھلی کھانے کے بہت سے فوائد ہوتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس میوے کو اگر صحیح تعداد میں نہ کھایا جائے تو اس سے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
جی ہاں، اگر کسی کو بہت زیادہ مونگ پھلی کھانے کی عادت ہو تو اس کا وزن بڑھ بھی سکتا ہے۔
اگر آپ روزانہ اپنا وزن کم کرنے کے لیے جم میں ورزش کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ مونگ پھلی کو اپنی خوراک نہ بنائیں۔
روزانہ مونگ پھلی کھانے سے آپ کے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے، کیوں کہ ان میں کیلوریز میں مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

نمکین مونگ پھلی وزن میں اور تیزی سے اضافہ کرتی ہے، کیوں کہ اس میں سوڈیم کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔

Peanuts are rarely eaten raw. Instead, they are most often consumed as roasted and salted whole peanuts or peanut butter. A large proportion of the world’s peanut harvest is used for making peanut oil. For a plant food, peanuts are an exceptionally good source of protein. Peanuts are low in carbs. This makes them a good dietary choice for people with diabetes. Peanuts are an excellent source of many vitamins and minerals. These include biotin, copper, niacin, folate, manganese, vitamin E, thiamin, phosphorus, and magnesium. All these facts make peanuts very beneficial for us.

Amazing Health Benefits Of Peanuts

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amazing Health Benefits Of Peanuts and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amazing Health Benefits Of Peanuts to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   71817 Views   |   03 Dec 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

Amazing Health Benefits Of Peanuts

Amazing Health Benefits Of Peanuts ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Amazing Health Benefits Of Peanuts سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔