کڑی پتے کا استعمال مختلف قسم کے کھانوں میں کیا جاتا ہے، جبکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ناصرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ کڑی پتہ بالوں کی صحت کے لیے بھی اہم ہے۔ بہت سی خواتین اور لڑکیاں جاب اور پڑھائی کی مصروفیات کے باعث اپنے بالوں کا صحیح طریقے سے خیال نہیں رکھ پاتیں جس کی وجہ سے ان کے بال کمزور ہوجاتے ہیں اور روکھے اور بے جان سے لگتے ہیں۔
کڑی پتے کا تیل بالوں کے ہر قسم کے علاج کے لیے بہترین ہے خاص طور پر گرتے بالوں کے لیے۔ کڑی پتا پروٹین اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ناصرف بالوں کو جھڑنے سے روکتا ہے بلکہ صحت مند گھنا اور کالا بناتا ہے۔ اس تیل کا سب س بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بالوں کو سفید ہونے سے روکتا ہے، کڑی پتا ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ کا کام بھی کرتا ہے۔
کڑی پتے کا تیل گھر میں بنانے کا طریقہ:
ایک مٹھی کڑی پتا اور ایک کپ کھوپرے کا تیل لے لیں، ان کو ایک کانچ کے برتن میں ڈالیں۔
دوسری جانب چولہے پر کسی بڑے پتیلے میں پانی ڈال کر ابال آنے تک پکائیں، پھر کھوپرے کے تیل اور کڑی پتے والے کانچ کے برتن کو اس میں رکھ دیں۔
اس تیل کو تیز گرم ہونے تک پکائیں اور چولہا بند کر دیں، اور تیل کو ٹھنڈا کر لیں۔
تیل میں سے کڑی پتے کو چھان کر الگ کردیں اور کسی بوتل میں محفوظ کر لیں۔
اس تیل سے آپ کو چند ہی مہینوں میں بہترین نتائج ملیں گے۔ اس تیل کا استعمال ہفتے میں دو مرتبہ لازمی کریں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kari Patta Se Balon Ko Lamba Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kari Patta Se Balon Ko Lamba Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کچن میں موجود عام سی چیز کا زبردست تیل ۔۔۔۔۔جو کرے آپ کے سفید بالوں کو کالا، لمبا اور گھنا وہ بھی آسان طریقے سے
کچن میں موجود عام سی چیز کا زبردست تیل ۔۔۔۔۔جو کرے آپ کے سفید بالوں کو کالا، لمبا اور گھنا وہ بھی آسان طریقے سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچن میں موجود عام سی چیز کا زبردست تیل ۔۔۔۔۔جو کرے آپ کے سفید بالوں کو کالا، لمبا اور گھنا وہ بھی آسان طریقے سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔