کیا کلونجی اور شہد کو ساتھ کھانے کا کوئی فائدہ ہوتا ہے؟

کلونجی کی افادیت اور اس کے استعمال کے بارے میں تو ہم آپ کو کتنی مرتبہ بتا چکے ہیں اسی طرح شہد کے فوائد سے آپ بھی واقف ہیں ہی، آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کیا واقعی کلونجی اور شہد کھانے سے کچھ ہوتا
بھی ہے یا لوگ یوں ہی کہہ دیتے ہیں سنی سنائی بات کہ یہ کھا لو اور فائدہ بعد میں ہو یا نہ ہو اس سے کوئی غرض نہیں۔
جان لیں کہ کلونجی اور شہد کو کھانے سے واقعی فائدہ ہوتا ہے مگر اس کو استعمال کرنے کا طریقہ صحیح معلوم ہو تو ہی آپ کھائیں ورنہ آپ کو اس سے فائدہ نہیں ہوگا۔

ان کو کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

• کلونجی کو شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے۔
• جسم کو طاقت ملتی ہے، تھکان دور کرنے کے لیئے بھی مفید ہے۔
• میٹابولزم کے نظام میں بہتری لاتا ہے۔
• موٹاپے کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
• جسم کو فعال رکھتا ہے، اگر بچوں کو کھلائیں تو ان کے دماغ میں بھی طاقت آتی ہے۔
• خون کو صاف کرتا ہے۔
• بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

اس کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ؟
• ایک شیشے کے گلاس میں سات چمچ شہد ڈال کر بھر لیں۔
• کلونجی کو صاف کر کے رکھ لیں چھان لیں تاکہ گندگی باہر نکل جائے۔
• پھر شیشے کے گلاس میں صاف کی ہوئی سات چمچ کلونجی ڈال کر اس کو سات دن کے لیئے ڈھک کر رکھ دیں۔
• سات دن کے بعد آپ اس کو کھانا شروع کریں، آپ دیکھیں گی کہ اس سے فائدہ ہونا شروع ہوجائے گا۔
• لیکن اس کا روزانہ نہارمنہ استعمال سب سے زیادہ فائدہ دیتا ہے۔

Shahad Aur Kalonji Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shahad Aur Kalonji Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahad Aur Kalonji Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Misbah  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3411 Views   |   16 Mar 2022
About the Author:

Misbah is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Misbah is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

کیا کلونجی اور شہد کو ساتھ کھانے کا کوئی فائدہ ہوتا ہے؟

کیا کلونجی اور شہد کو ساتھ کھانے کا کوئی فائدہ ہوتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا کلونجی اور شہد کو ساتھ کھانے کا کوئی فائدہ ہوتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔