اب گندے فریج سے پریشان نہ ہوں۔۔۔ ان طریقوں سے صرف 10 منٹ میں پورا فریج صاف کریں

فریج جتنی جلدی گندا ہوتا ہے اتنا ہی اسے صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن حفظانِ صحت کے اصولوں کو دیکھا جائے تو صاف ستھرا فریج رکھنا گھر والوں خصوصاً بچوں کی اچھی صحت کے لئے ناگزیر ہے۔ خاص طور پر اگر کچھ گر کر جم جائے تو اس پر جراثیم کی افزائش ہوسکتی ہے بلکہ مستقل جمے رہنے سے فریج کی باڈی بھی خراب ہوسکتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو فریج کے تمام حصوں کو صاف کرنے کے ایسے طریقے بتائیں گے جن سے اسٹیپ بائے اسٹیپ گھنٹوں میں نہیں بلکہ منٹوں میں آپ کا فریج صاف ستھرا ہوجائے گا اور محنت بھی زیادہ نہیں لگے گی

1- فریج کی برف

سب سے پہلے فریج کو بند کرکے تار نکال لیں اور ساری برف پگھلا لیں۔ برف کو تیزی سے پگھلانے کے لئے نمک چھڑکا جاسکتا ہے۔

2- فریج کے نیچے والا دراز

تھوڑا سا شیونگ جیل ، بوریکس پاؤڈر اور پی وی اے گلیو کو ہلکے ہاتھ سے ملا لیں۔ یہ ایک نرم ملائم سا فوم بن جائے گا۔ اس کو دراز پر ہر طرف ملنے سے تمام داغ دھبے اور میل کچیل اس پر چپک جائے گا۔ پھر صاف کپڑے سے ایک بار دراز کو پونچھ لیں۔

3- دیواریں

دیواروں کو صاف کرنے کے لئے ہاتھ پر گلوز یا پرانا دھلا ہوا موزا پہن لیں۔ دیوار پر موجود دھبوں پر ٹوتھ پیسٹ ڈالیں اور موزے سے صاف کرلیں۔ تمام گندگی صاف ہوجانے کے بعد گیلے کپڑے سے دیواریں صاف کرلیں۔ ٹوتھ پیسٹ گندگی صاف کرنے کے ساتھ جراثیم کش خصوصیات بھی رکھتا ہے اس کے علاوہ یہ ناگوار بو بھی دور کردے گا۔

4- بوتل رکھنے والا اسٹیند

فریج کے سائیڈ میں جس شیشے کے اسٹینڈ پر بوتلیں وغیرہ رکھتے ہیں وہ پتلا ہوتا ہے اس لئے اسے دھونا بھی آسان نہیں ہوتا۔ لیکن ہمارے بتائے ہوئے طریقے سے آپ بغیر دھوئے بھی آسانی سے صاف کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے ایک پلاسٹی کی تھیلی میں شیونگ فوم، ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ڈال کر ملائیں اور تھیلی کو باندھ کر نیچے ایک یا دو سوراخ کرکے شیونگ فوم کا مرکب اسٹینڈ پر ڈالیں اور چند منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ کچھ دیر دیر بعد ہلکا گیلا اسفنچ پھیر لیں۔

5- کنارے کا ربر

چاہے جتنی محنت کر لی جائے فریج کے کنارے کا ربر صحیح صاف نہیں ہوپاتا کیونکہ وہ اتنا پتلا ہوتا ہے کہ یا توصفائی کا محلول اس کے اندر تک پہنچتا نہیں یا صحیح نکل نہیں پاتا اور اکثر اس جگہ چھوٹے کیڑے مکوڑے اپنا گھر بنا لیتے ہیں۔ اس کو صاف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی سرنج میں تھوڑا سا لال مرچ پاؤڈر، ٹوتھ پیسٹ پاؤڈر (ڈینٹونک وغیرہ) اور پانی ملا کر ہلا لیں اور سرنج کی مدد سے اچھی طرح ربر میں ڈالیں۔ پھر ٹوتھ برش سے ہلکے ہاتھوں ربر کو صاف کرلیں۔ مرچ اور ٹوتھ پاؤڈر کی وجہ سے کیڑے اب یہاں گھر نہیں بنا سکیں گے

6- شیشے کے شیلف

شیشے کے شیلف صاف کرنے کے لئے نارنجی یا لیموں میں چارکول لگائیں اور اس کا رس شیشے پر ٹپکا کر کپڑے سے صاف کرلیں۔ وٹامن سی اور چارکول تمام جراثیم، گندگی اور بو کا خاتمہ کردینگے۔

7- باہر کی دیوار

بار بار کھولنے اور بند کرنے کی وجہ سے فریج کی باہر کی باڈی پر نشان پڑ جاتے ہیں اس کے لئے آدھی بوتل ماؤتھ واش میں چند بوندیں ڈش واش کی ملا کر اسپرے کریں اور موٹے کپڑے سے صاف کرلیں۔

Fridge Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Fridge Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaheen  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4344 Views   |   18 Jun 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shaheen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaheen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اب گندے فریج سے پریشان نہ ہوں۔۔۔ ان طریقوں سے صرف 10 منٹ میں پورا فریج صاف کریں

اب گندے فریج سے پریشان نہ ہوں۔۔۔ ان طریقوں سے صرف 10 منٹ میں پورا فریج صاف کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب گندے فریج سے پریشان نہ ہوں۔۔۔ ان طریقوں سے صرف 10 منٹ میں پورا فریج صاف کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔