پتا چلا کہ ماں کو کینسر ہے تو دل ٹوٹ گیا.. شگفتہ اعجاز مرحومہ والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

"میری والدہ کی کینسر سے بہت تکلیف دہ جنگ تھی اور ٹریٹمینٹ کا سفر بالکل بھی آسان نہیں تھا۔ وہ ایک بہت بہادر خاتون تھیں اور اپنے علاج کے دوران ثابت قدم رہیں لیکن یہ کوئی آسان کارنامہ نہیں تھا۔ جب مجھے والدہ کے کینسر کے بارے میں پتہ چلا تو میرا دل ٹوٹ گیا"

شگفتہ اعجاز ایک سینئر اسٹار ہیں جو اپنی بہترین اداکاری، خوش لباسی اور اپنے تمام مداحوں کے ساتھ محبت بھرا رویہ رکھنے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ حال ہی میں شگفتہ نے کچھ عرصہ پہلے انتقال کرجانے والی والدہ کے حوالے سے چند باتیں کیں۔

شگفتہ اعجاز نے اپنی والدہ کا کینسر کا دردناک سفر شیئر کیا۔انھوں نے بتایا کہ کینسر کا پتہ لگانا سب سے اہم ہے۔ میری ماں کو پہلے بچہ دانی کا کینسر تھا یہ برسوں پہلے کی بات ہے اور اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ اگر کینسر کا پہلے پتہ لگ جائے تو وہ قابل علاج ہے۔ کئی سالوں بعد ماں کو چھاتی کا کینسر ہو گیا اور اس کی تشخیص بھی چوتھے اسٹیج پر ہوئی۔ کینسر کا علم ہونا اور علاج کے دوران خاندانی تعاون سب سے اہم ہے۔ میری والدہ کے اعضاء میں کینسر پھیل گیا اور وہ 2021 کے آخر میں اس فانی دنیا سے چلی گئیں۔ کینسر سے متعلق آگاہی ضروری ہے اور جن لوگوں کے خاندانوں میں کینسر کی تاریخ ہے ان کی اسکریننگ کرائی جانی چاہیے۔

Shagufta Ijaz Nay Maa Kay Cancer Kay Baray Main Kya Bataya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shagufta Ijaz Nay Maa Kay Cancer Kay Baray Main Kya Bataya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shagufta Ijaz Nay Maa Kay Cancer Kay Baray Main Kya Bataya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1472 Views   |   08 Oct 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پتا چلا کہ ماں کو کینسر ہے تو دل ٹوٹ گیا.. شگفتہ اعجاز مرحومہ والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

پتا چلا کہ ماں کو کینسر ہے تو دل ٹوٹ گیا.. شگفتہ اعجاز مرحومہ والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پتا چلا کہ ماں کو کینسر ہے تو دل ٹوٹ گیا.. شگفتہ اعجاز مرحومہ والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔