اسکول کے بعد والد کے ساتھ جوتے بناتا ہوں تاکہ ۔۔ ذہین معذور طالب علم نے میٹرک میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کسی کام کو کرنے کے لیے اگرحوصلہ بلند ہو تو کوئی بھی رکاوٹ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ اس کی مثال اس طالب علم سے ملتی ہے جس نے اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بنایا بلکہ اس حالت میں بھی بڑی کامیابی حاصل کی۔

گورنمنٹ اسپیشل اسکول حافظ آباد کے معذور طالب علم نعمان بشیر نے اسپیشل ایجوکیشن بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا۔

نعمان بشیرپیدائشی طور پر ٹانگوں سے محروم ہےاور 8 سال سے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول حافظ آباد میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

ذہین طالب علم نعمان بشیر نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1100 میں سے 758 نمبر حاصل کرکے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پرصوبائی سیکرٹری اسپیشل ایجو کیشن پنجاب صائمہ سعید اور یونیسف کے نمائندہ نے نعمان بشیر اور اسکی ٹیچر عاصمہ بتول کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور میڈل سے نوازا۔

اس موقع پر نعمان بشیر کا کہنا تھا کہ وہ اسکول سے واپس آکر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام کرتا ہے تاکہ اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کر سکے۔

نعمان بشیر کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر ے۔

Mazoor Talib Ilm Ne Punjab Mai Pehli Position Hasil Karli

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mazoor Talib Ilm Ne Punjab Mai Pehli Position Hasil Karli and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mazoor Talib Ilm Ne Punjab Mai Pehli Position Hasil Karli to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1310 Views   |   11 Oct 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اسکول کے بعد والد کے ساتھ جوتے بناتا ہوں تاکہ ۔۔ ذہین معذور طالب علم نے میٹرک میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اسکول کے بعد والد کے ساتھ جوتے بناتا ہوں تاکہ ۔۔ ذہین معذور طالب علم نے میٹرک میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسکول کے بعد والد کے ساتھ جوتے بناتا ہوں تاکہ ۔۔ ذہین معذور طالب علم نے میٹرک میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔