مجھے محرم کی ضرورت تھی اور.. عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کس سے کی؟

"'جی یہ بات سچ ہے. اس وقت میری زندگی میں کافی زیادہ مسئلے تھے اور مجھے محرم کی ضرورت تھی. مجھے ایسے مرد کی ضرورت تھی جو میرا ساتھ دے سکے. اسی دوران میرے وکیل شہزاد نے مجھے نکاح کی پیشکش کی اور کافی سوچ سمجھ کر میں نے ان کے ساتھ نکاح کرلیا. آپ سب لوگ دعا کریں کہ اللہ پاک میری زندگی میں برکت ڈالے"

یہ کہنا ہے چند سال پہلے وفات پانے والے معروف ٹی وی میزبان اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کا جنھوں نے ایک ویڈیو میں اپنے وکیل سے شادی کی تصدیق کی ہے.

واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی پہلی اور سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے جبکہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ وصول کرنے کیلئے 2 کروڑ روپے میں وکیل مقرر کرلیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ مرحوم عامر لیاقت موت سے پہلے شدید ڈپریشن کا شکار تھے جس کی وجہ ان کی نجی اور متنازعہ ویڈیوز تھیں جن کے بارے میں الزام تھا کہ وہ ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے لیک کی ہیں.

دانیہ شاہ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں اپنے نئے شوہر شہزاد احمد کا بیان بھی سنایا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ سے چند ماہ پہلے نکاح کرلیا ہے۔

Dania Shah Got Married

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dania Shah Got Married and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dania Shah Got Married to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1370 Views   |   29 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 31 October 2024)

مجھے محرم کی ضرورت تھی اور.. عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کس سے کی؟

مجھے محرم کی ضرورت تھی اور.. عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کس سے کی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے محرم کی ضرورت تھی اور.. عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کس سے کی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔