اچھے بھلے لوشن کی بوتل اس وقت بیکار ہوجاتی ہے جب نیچے والا لوشن جم جاتا ہے اور نکلتا نہیں پھر مجبوراً نئی بوتل خریدنی پڑٹی ہے جو کافی مہنگی ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو قیمتی لوشن بچانے کے 3 منفرد اور آسان طریقے بتائیں گے۔
گرم پانی کی پیالہ
سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالے میں گرم پانی بھریں اور لوشن کی بوتل کو بند کر کے اس پیالے میں کچھ دیر ڈال دیں۔ لوشن پگھل جائے گا۔ اب اسے کسی کھلی شیشی میں ڈال دیں جس سے نکالنا آسان ہو۔
کاٹ کر نکالیں
یوں بھی پلاسٹک کی بوتلیں بار بار استعمال نہیں کرنی چاہئیں اس لیے بوتل کے نیچے کا حصہ کاٹ کر کسی چمچے کی مدد سے تمام لوشن اچھی طرح نکال کر ایک کھلے منہ کی شیشی میں ڈال لیں۔
ایک اور ٹیوب
اگر آپ کی بوتل بہت خوبصورت ہے اور آپ اسے خراب نہیں کرنا چاہتیں تو بوتل کے اندر لگی ٹیوب کو بازار لے جائیں اور دکان دار سے ایسی ٹیوب مانگیں جس میں آپ کی بوتل کی ٹیوب آسانی سے چلی جائے۔ اس ٹیوب کو 3 انچ کاٹ کر بوتل کی ٹیوب کے نیچے اچھی طرح فکس کردیں اور ٹیوب کو بوتل میں ڈال کر بند کردیں۔ اب آپ کے بوتل کی ٹیوب لمبی ہوگئی ہے یہ مزید اندر تک جائے گی اور تمام لوشن آسانی سے نکل آئے گا۔