پہیے میں پرانی بوتل اٹکا دیں اور۔۔ جانیں اس کا استعمال جو آپ کو بڑی مصیبت سے بچا سکتا ہے

آج کل گھر تو گھر، گاڑیوں کی چوری چکاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں انسان گھر میں تو اپنی کار کی حفاظت کرلیتا ہے لیکن کہیں باہر جاکر اپنی گاڑی کو محفوظ کیسے بنائے؟ اس کے لئے آج ہم آپ کو ایک ٹپ بتانے جارہے ہیں جس سے آپ بھی اپنی لاکھوں کی کار کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

کار کے ٹائر میں پلاسٹک کی بوتل

آپ اپنی کار کو کسی سنسان جگہ پارک کرتے ہیں تو گھبرائیے نہیں بلکہ پارک کرنے کے بعد ٹائر میں ایک خالی پلاسٹک کی بوتل اٹکا دیں۔ اس سے ایک تو اگر خدانخواستہ کوئی آپ کی کار چلانے کی کوشش کرے گا تو بوتل کی آواز سے آپ کو فوراً پتا چل جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کار چوری ہو بھی گئی تو پہیوں کے بیچ میں پھنسا ٹائر دیکھ کر باہر سب کو پتا چل جائے گا کہ کوئی چور آپ کی گاڑی چلا رہا ہے۔ بہت ممکن ہے کوئی شخص پولیس کو اطلاع کردے اور آپ کی کار آپ کو واپس مل جائے۔

احتیاط

یہ تکنیک آزماتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ بوتل ہمیشہ کار سیٹ کے دوسری جانب کے ٹائر میں پھنسائی جائے تاکہ سامنے سے آتا ہوا چور گاڑی میں بوتل پھنسی دیکھ نہ لے۔ دوسری اہم بات اگر آپ گاڑی میں ٹائر پھنسا کر گئے ہیں تو واپس آکر بوتل باہر ضرور نکال لیں ورنہ کوئی آپ کو اپنی ہی گاڑی کا چور سمجھ کر پولیس کو کال نہ کر بیٹھے۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   497 Views   |   07 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پہیے میں پرانی بوتل اٹکا دیں اور۔۔ جانیں اس کا استعمال جو آپ کو بڑی مصیبت سے بچا سکتا ہے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پہیے میں پرانی بوتل اٹکا دیں اور۔۔ جانیں اس کا استعمال جو آپ کو بڑی مصیبت سے بچا سکتا ہے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.