سردیوں کی سوغات! گرما گرم مونگ پھلی ۔۔ تو بس پھر مونگ پھلی کھائیں لمبی عمر پائیں، جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد

مونگ پھلی کو سردیوں کی سوغات کہا جاتا ہے، جیسے ہی تاریک راتوں میں یخ بستہ ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے ہر گلی اور کوچے سے ٹن ٹن کرتا مونگ پھلی والا نکل پڑتا ہے جس کی آواز کو سُنتے ہی مونگ پھلی کھانے کے لئے دِل للچا جاتا ہے۔ اور آخر ایسا کیوں نہ ہو سردی کی راتوں میں گرما گرم مونگ پھلی لگتی ہی اتنی بہترین ہے کہ بچہ بڑھا اور بوڑھا سب ہی اسے شوق سے کھاتے ہیں، لیکن ہم میں سے بیشتر لوگ اسے صرف شوق کے لئے کھاتے ہیں اور اس کے فوائد سے لاعلم ہیں، آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں مونگ پھلی کے وہ فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے۔

مونگ پھلی کے حیرت انگیز فوائد

• مونگ پھلی کی غذائیت

100 گرام مونگ پھلی میں تقریباََ 25 سے 25.8 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ پروٹین انسانی جسم کے لیے ضروری ہے، مونگ پھلی کو ایک محدود مقدار میں روزانہ کھانے سے آپ کو جسم کی ضرورت کے مطابق پروٹین مل سکتا ہے، مونگ پھلی کا مکھن بھی پروٹین کا ایک بڑا زریعہ ہے، اس میں فائبر کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اس کے علاوہ اس میں اومیگا 3، اومیگا 6، فائبر، تانبا ، فولیٹ، وٹامن ای، تھامین، فاسفورس اور میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے۔

• وزن کم کرنے میں مفید

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بےوقت کی بھوک میں اسنیکس کے طور پر اگر مونگ پھلی کھائی جائے تو اس سے وزن میں کمی آتی ہے، مونگ پھلی میں چربی کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کے استعمال سے ہمیں وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، یہ یہ پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

• دل کی بیماریوں سے بچائے

مونگ پھلی میں چکنائی بےحد کم ہوتی ہے اس لئے یہ دل کے لئے بہترین ہے یہ آپ کو دل کی بیماریوں کے خطرے سمیت کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے اور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتی ہے، یہ آپ کی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بھرپور مدد کر تی ہے۔

• شوگر کے مریضوں کے لئے مفید

مونگ پھلی ایک کم گلیسیمک والی خوراک ہے جو اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے استعمال کے قابل بناتی ہے، گلیسیمیک انڈیکس بلڈ شوگر لیول پر کھانے کے اثرات کو بیان کرتا ہے، ذیابیطس کے مریض اپنی خوراک میں مونگ پھلی کو محدود مقدار میں شامل کر سکتے ہیں اگر محدود مقدار میں اس کا استعمال کیا جائے تو یہ شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔

• طاقت و توانائی کا ذخیرہ

مونگ پھلی توانائی کا ذخیرہ ہے، اس میں لال اور سفید گوشت، انڈے اور سبزیوں کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جسم کو فعال رکھنے میں مدد دیتا ہے، یہ پٹھوں کے لئے بھی بہترین ہے، نمک میں بھُنی ہوئی مونگ پھلی کھانے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں، اس کے علاوہ خون کی کمی کے شکار افراد کو مونگ پھلی کا کثرت سے استعمال کرنا چاہیے، اس میں موجود قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Mong Phali Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mong Phali Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mong Phali Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6639 Views   |   16 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سردیوں کی سوغات! گرما گرم مونگ پھلی ۔۔ تو بس پھر مونگ پھلی کھائیں لمبی عمر پائیں، جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد

سردیوں کی سوغات! گرما گرم مونگ پھلی ۔۔ تو بس پھر مونگ پھلی کھائیں لمبی عمر پائیں، جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں کی سوغات! گرما گرم مونگ پھلی ۔۔ تو بس پھر مونگ پھلی کھائیں لمبی عمر پائیں، جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔