گھر کی عورت کی وجہ سے بیوی سے اختلاف ہوا۔۔ فردوس جمال کی بہو کا ایسا قدم جس سے تنگ آ کر انھوں نے گھر ہی چھوڑ دیا

فردوس جمال نے اپنی حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنے اہل خانہ سے اختلافات کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا: "میں خود کو اداکار اور آرٹسٹ کہلانا پسند کروں گا، کنجر کہلانا پسند نہیں کروں گا۔"

معروف اداکار فردوس جمال نے نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کے خاندان میں اختلافات اس وقت پیدا ہوئے جب ان کے گھر کی ایک خاتون نے ان کی اجازت کے بغیر ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا۔ ان کے مطابق، اس بات نے انہیں اتنا پریشان کیا کہ انہوں نے اپنے خاندان سے علیحدگی اختیار کرلی۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے روایتی پشتون پس منظر میں خواتین کا ڈراموں میں کام کرنا عام طور پر قبول نہیں کیا جاتا۔ اس طرح کی صورتحال میں انہیں اپنے خاندان اور قبیلے سے طعنوں اور سوالات کا سامنا کرنا پڑتا۔ فردوس جمال کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ان سے یہ پوچھتا کہ ان کی بہو ڈراموں میں کام کر رہی ہے تو وہ اپنی عزت کیسے برقرار رکھتے؟

انہوں نے کہا کہ وہ شوبز میں کام کرنے والی خواتین کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں غلط سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق، انڈسٹری میں اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہیں، لیکن یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ اپنے خاندان کی خواتین کو اس کام سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

خلع سے متعلق سوال پر فردوس جمال کا کہنا تھا کہ انہیں یہ نہیں معلوم کہ ان کی اہلیہ نے عدالت سے رجوع کیا ہے یا نہیں، تاہم وہ خلع کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کو چھوڑ کر خود الگ ہوئے کیونکہ انہیں لگا کہ ان کی عزت نہیں کی جا رہی۔

Firdous Jamal Ki Biwi Say Larai Ki Waja

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Firdous Jamal Ki Biwi Say Larai Ki Waja and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Firdous Jamal Ki Biwi Say Larai Ki Waja to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1078 Views   |   19 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گھر کی عورت کی وجہ سے بیوی سے اختلاف ہوا۔۔ فردوس جمال کی بہو کا ایسا قدم جس سے تنگ آ کر انھوں نے گھر ہی چھوڑ دیا

گھر کی عورت کی وجہ سے بیوی سے اختلاف ہوا۔۔ فردوس جمال کی بہو کا ایسا قدم جس سے تنگ آ کر انھوں نے گھر ہی چھوڑ دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر کی عورت کی وجہ سے بیوی سے اختلاف ہوا۔۔ فردوس جمال کی بہو کا ایسا قدم جس سے تنگ آ کر انھوں نے گھر ہی چھوڑ دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔