Health Effects of Eating Raw Tomatoes

روزانہ 2ٹماٹر اور سیب کا تیسرا حصہ کھانے کے حیرت انگیز فائدے
یورپ کے تین ممالک کے افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یومیہ ٹماٹر اور سیب کھانے والے افراد پھیپھڑوں کے کینسر سمیت ان نقصانات سے بچ سکتے ہیں جو سگریٹ نوشی سے ہوتے ہیں۔

جرمنی، ناروے اور برطانیہ کے افراد پر کی جانے والی طویل تحقیق سے پتہ چلا کہ جو افراد کئی سال تک سگریٹ پیتے رہے ہوں اور جن افراد کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہو انہیں ٹماٹر اور سیب فائدہ پہنچاتے ہیں۔

ہیلتھ جرنل ’ یورپین ریسپیرٹری جرنل‘ میں شائع امریکا کی جانز ہاپکنز بلوم برگ اسکول آف پبلک ہیلتھ‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر اور فروٹ کا سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سمیت پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کی صحت پر پڑنے والے افراد کا جائزہ لینے کے لیے 2002 میں تحقیق کی گئی۔
تحقیق کے لیے جرمنی، ناروے اور برطانیہ کے ایسے 686 افراد کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی گئیں جو سگریٹ نوشی کرتے رہے، اور جنہیں پھیپھڑوں کے مختلف امراض لاحق تھے۔

اس پروگرام میں شامل رضاکاروں کو 10 سال تک نگرانی میں رکھا گیا، اور ان سے مختلف اوقات میں سوالات کیے گئے، جب کہ پروگرام میں شامل رضاکاروں کے 2 بار ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
پروگرام میں شامل افراد کو یومیہ ٹماٹر اور سیب کی مختلف خوراک کھانے کے لیے کہا گیا، پروگرام شروع کرتے وقت بھی رضاکاروں کا ٹیسٹ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 10 سال تک جاری رہنے والے پروگرام کے آخر میں تمام مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتائج سے پتہ چلا کہ وہ افراد جنہیں ٹماٹر اور سیب کی زیادہ خوراک لینے کو کہا گیا، ان میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق نتائج سے پتہ چلا کہ یومیہ 2 ٹماٹر اور سیب کا تیسرا حصہ کھانے والے افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر امراض اور سگریٹ نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے امکانات کم ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق وہ افراد جو یومیہ 2 ٹماٹر اور سیب کا تیسرا حصہ نہیں کھاتے ان میں سگریٹ نوشی سے پھیلنے والے امراض اور پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوئے۔

تاہم ماہرین نے رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ سگریٹ نوشی کرنے اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کو ٹماٹر بطور سلاد کھانے چاہئیں یا انہیں کھانوں میں استعمال کرکے کھایا جائے۔

Rozana 2 Tamatar Aur Saib Khane Kay Heran Kun Faiday

In this article you are going to find out some amazing benefits of eating tomatoes . tomatoes are actually a fruit but also used in cooking and taken as a vegetable. According to a research done in Europe consumption of 1 tomato daily can save from lung cancers and other dangerous diseases.. in 2002 a research was done by a renown research centre of Europe in which they took 686 cigarette smokers who were suffering from different lung diseases and fed them daily with raw tomatoes and apple and after 10 years they found the results that they had better health condition than before . According to experts , intake of a tomato and ¾ of apple daily lower the chances of lung cancers and other respiratory diseases which happens due to smoking. However expert have not clarified that whether tomatoes should be taken in raw form or cooked. Hope you like this wonderful information , if yes, then must give your reviews and spread the useful information .

Health Effects Of Eating Raw Tomatoes

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Health Effects Of Eating Raw Tomatoes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Health Effects Of Eating Raw Tomatoes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8525 Views   |   27 Mar 2018
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Health Effects of Eating Raw Tomatoes

Health Effects of Eating Raw Tomatoes ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Health Effects of Eating Raw Tomatoes سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔