شیمپو میں شامل یہ چیز آپ کے بال تباہ کر رہی ہے ۔۔ خبردار! کہیں آپ کے شیمپو میں بھی یہ 5 چیزیں تو نہیں؟ نقصان جان لیں اس سے پہلے آپ بال کھو دیں

نہانے کے دوران شیمپو استعمال کرتے وقت ہمارے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ یہ ہمارے بالوں کو صاف ، مضبوط اور گھنے کردےگا۔ لیکن کئی افراد یہ بات نہیں جانتے کہ شیمپو میں کچھ ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں جو ہمارے بالوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں۔

ڈرماٹولوجسٹ ہمیں ایسا شیمپو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو کیمیکل سے پاک ہو۔ اور بالوں کے اندر موجود قدرتی تیل ختم نہ ہو۔

آیئے جانتے ہیں کہ آپ جو شیمپو استعمال کر رہے ہیں ان میں موجود پانچ چیزیں کونسی ہیں جو آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

سلفیٹ

سلفیٹ آپ کے بالوں کو تباہ کرسکتا ہے۔ کسیبھی دوکان سے شیمپو خریدنے جائیں تو لازمی بوتل کے پیچھے لکھی تفصیلات کو پڑھیں اور اگر اس میں سلفیٹ شامل ہو تو اسے نہ خریدیں۔ بالوں میں جھاگ بنانے کے لیے شیمپو میں سلفیٹ شامل کیا جاتا ہے بال تو صاف ہوجاتے ہیں مگر یہ قدرتی بالوں کا تیل ختم کردیتا ہے۔

شیمپو کی خوشبو

اگر آپ کے شیمپو کی خوشبو بہت تیز ہے تو آج ہی اس کا استعمال کرنا چھوڑ دیں۔ خوشبو میں کیمیکل موجود ہوسکتے ہیں جو بالوں کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔

فارمل ڈی ہائیڈ

فارمل ڈی ہائیڈ کقو شیمپو میں بیکٹیریا کی افزائش کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔ اگر فارمل ڈی ہائیڈ شیمپو میں شامل ہو تو وہ نہ خریدیں۔ اس سے بال کمزور ہوجاتےہیں اور خشکی کا سبب بنتے ہیں۔

پیرابینز

شیمپو میں موجود پیرابینزآپ میں ہارمونل تبدیلیاں لاتا ہے، اسے شیمپوز یا کریمز میں اس لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ چل سکیں لیکن یہ بالوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ سد کے علاوہ یہ بال گرنے کا بھی ذریعہ بنتا ہے۔

سیلیکونز

اسے اکثر شیمپوز میں اس لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ یہ بالوں کو نرم و ملائم رکھیں، لیکن یہ عارضی طور پر صرف بالوں کو صحت مند اور نرم دکھاتے ہیں جب کہ بعدازاں یہ اپنا اصل اثر دکھاتے ہیں۔

نوٹ: آپ کے بالوں کے لیے کونسا شیمپو بہتر ہوسکتا ہے اس کے لیے آپ ڈاکٹر سے مشورہ کریں یا کوشش کریں کہ بغیر کیمیکل والا شیمپو خریدیں۔

Shampoo Ma Shamil 5 Chezen Jo Apky Balon Tabah Krdengi

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shampoo Ma Shamil 5 Chezen Jo Apky Balon Tabah Krdengi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shampoo Ma Shamil 5 Chezen Jo Apky Balon Tabah Krdengi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1793 Views   |   27 Sep 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

شیمپو میں شامل یہ چیز آپ کے بال تباہ کر رہی ہے ۔۔ خبردار! کہیں آپ کے شیمپو میں بھی یہ 5 چیزیں تو نہیں؟ نقصان جان لیں اس سے پہلے آپ بال کھو دیں

شیمپو میں شامل یہ چیز آپ کے بال تباہ کر رہی ہے ۔۔ خبردار! کہیں آپ کے شیمپو میں بھی یہ 5 چیزیں تو نہیں؟ نقصان جان لیں اس سے پہلے آپ بال کھو دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شیمپو میں شامل یہ چیز آپ کے بال تباہ کر رہی ہے ۔۔ خبردار! کہیں آپ کے شیمپو میں بھی یہ 5 چیزیں تو نہیں؟ نقصان جان لیں اس سے پہلے آپ بال کھو دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔