پکے ہوئے سستے کیلے کہیں خراب نہ ہوں ۔۔ داغ دار کالے نشان والے کیلے کھانے کے ایسے زبردست فائدے جنہیں جان کر آپ آج ہی درجنوں کیلے لے آئیں گے

کیلے اس وقت مارکیٹ میں ملنے والا سب سے سستا پھل ہے جسے ہر کوئی زیادہ سے زیادہ استعمال کر رہا ہے۔ لیکن داغ دار کیلے جن پر کالے نشانات پڑ گئے ہیں انہیں کم ہی لوگ خردیتے ہیں، اس خیال سے کہیں یہ خراب نہ ہوں اور ان میں کیڑا نہ لگا ہوا جبکہ اگر آپ کو ہم بتائیں کہ یہی داغ دار کالے نشانات والے کیلے کتنے فائدے مند ہیں، ان میں کتنی غذائیت و افادیت ہے تو یقیناً جان کر آپ بھی درجنوں نشانات والے کیلے آج ہی لیکر آ جائیں گے۔

داغ دار کیلے فائدے مند کیوں؟

داغ دار یعنی زیادہ پکے ہوئے کیلے اینٹی آکسیڈنٹس کا مجموعہ ہوتے ہیں، ان میں ڈائٹری فائبرز، کیلوریز، کاربوہائیڈریٹس اور کچھ ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

فائدے کیا کیا ہیں؟

زیادہ پکے ہوئے کیلے کھانے کے 5 بڑے فائدے ہوتے ہیں۔

٭ کینسر:

سائنسی تحقیق کے مطابق کیلوں میں موجود کالے نشانات اور داغ دھبے کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کینسر کے لئے بننے والی دواؤں میں ان کیلوں سے وہ اضافی کیمیکل جذب کیا جاتا ہے جو بیماریوں کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے۔

٭ جلد کے نشانات:

آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ جلد پر پڑنے والے داغ دھبوں کو یہ زیادہ پکے ہوئے کیلے ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان کیلوں میں میلانن ( وہ مادہ جو جلد کی رنگت کو نارمل کرنے میں مدد دیتا ہے ) پایا جاتا ہے جس کی مدد سے رنگت کو نکھارے میں مدد دیتی ہے۔

٭ دل کی صحت:

یہ داغ دار کیلے دل کے مریضوں کو روزانہ کھانے چاہیئیں، یہ ان کی بے چینی و گھبراہٹ کو دور کرنے اور دل کی دھڑکنوں کو نارمل رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

٭ معدے کی جلن:

کیلے معدے کی جلن کو بھی دور کرتے ہیں اور ساتھ ہی جسم میں ہونے والی تیزابیت کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

٭ زخم یا چوٹ:

داغ دار کیلوں کا لیپ کسی گہرے زخم یا چوٹ کے نشانات پر لگانے سے یہ جلد بھر جاتے ہیں اور چوٹ کے نشانات بھی زیادہ دنوں تک نہیں ٹہرتے۔

Ziada Pakay Huye Kele Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ziada Pakay Huye Kele Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ziada Pakay Huye Kele Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2090 Views   |   17 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 November 2024)

پکے ہوئے سستے کیلے کہیں خراب نہ ہوں ۔۔ داغ دار کالے نشان والے کیلے کھانے کے ایسے زبردست فائدے جنہیں جان کر آپ آج ہی درجنوں کیلے لے آئیں گے

پکے ہوئے سستے کیلے کہیں خراب نہ ہوں ۔۔ داغ دار کالے نشان والے کیلے کھانے کے ایسے زبردست فائدے جنہیں جان کر آپ آج ہی درجنوں کیلے لے آئیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پکے ہوئے سستے کیلے کہیں خراب نہ ہوں ۔۔ داغ دار کالے نشان والے کیلے کھانے کے ایسے زبردست فائدے جنہیں جان کر آپ آج ہی درجنوں کیلے لے آئیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔