شادی کردی مگر ماں نے کچھ سکھایا نہیں ۔۔ شادی کے بعد لڑکی کے لئے کون سے طعنے لڑائی کی وجہ بنتے ہیں؟

شادی کردی ماں نے کچھ سکھایا نہیں۔۔ ارے بھئی شادی ہوتے ہیں اتنی موٹی ہوگئیں۔۔ کچھ سلیقہ نہیں تمیز نہیں، ماں نے تربیت نہیں کی۔۔شادی کے بعد اتنا وزن بڑھا لیا تم تو اپنے میاں سے بھی بڑی لگتی ہو۔۔ یہ اور اسی قسم کے دوسرے تنقیدی جملے اکثر ہی لڑکیوں کو شادی کے بعد برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ڈراموں اور فلموں یا کہانیوں کی طرح ہیپی اینڈنگ ہوجائے۔اور سب اچھا اچھا ہو۔

شادی ہوتے ہی سسرال والوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ آنے والی آتے ہی ان کے ماحول اور گھر میں رچ بس جائے۔ ان کی ہر ریت، ہر رسم کو نبھانا شروع کردے۔ جبکہ یہ نہیں سوچا جاتا کہ جو لڑکی اپنے میکے میں 22، 24 سال یا جتنی بھی اس کی عمر ہو وہ گزار کر آئی ہے تو اس کو اپنی عادات بدلنے یا اس ماحول میں ڈھلنے کے لئے تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے۔ لیکن جب ان باتوں کو نظرانداز کر کے لڑکے یا لڑکی پرمستقل دباؤ ڈالا جاتا ہے تو اس کا نتیجہ یا تو یہ نکلتا ہے کہ گھرخراب ہوتے ہیں یا لڑکیاں الگ ہونے کا مطالبہ کردیتی ہیں۔

شادی کے بعد وزن میں اضافہ:

شادی کے بعد زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں۔ ایک لڑکی اپنی زندگی نئے گھر میں نئے لوگوں کے ساتھ گزارنا چاہتی ہے۔ بچے اپنے والدین کے سائے میں پروان چڑھتے ہیں۔ شادی کے بعد لڑکی کی زندگی بالکل بدل جاتی ہے۔اس پر پورے گھر کی ذمہ داری آجاتی ہے، لوگوں کی توقعات بڑھ جاتی ہیں، آپ نے دیکھا ہوگا کہ شادی کے بعد اکثر لڑکی کا وزن اچانک بڑھ جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے شادی کے بعد آپ کا وزن بڑھ گیا ہو اور آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہوں۔ لیکن کیا آپ وزن بڑھنے کی وجہ جانتے ہیں؟

ایک تحقیق کے مطابق شادی کے 5 سال بعد 82 فیصد جوڑوں کا وزن 5 سے 10 کلو بڑھ گیا۔ ان میں زیادہ تر لڑکیاں ہیں۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ آج ہم جانیں گے کہ شادی کے بعد لڑکیوں کا وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟

1۔ سسرال کے مطابق کھانا:

شادی سے پہلے لڑکی اپنی مرضی سے کھاتی پیتی ہے۔ وہ صحت مند اور فٹ رہنے کے لیے اپنی خوراک پر نظر رکھتی ہیں۔ لیکن شادی کے بعد سسرال والوں کے مطابق اسے کھانا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ کھانے کا وقت بھی بدل جاتا ہے۔ وہ اپنے سسرال والوں کو ناراض کرنے سے بچنے کے لیے اپنی صحت بخش خوراک کو بھول جاتی ہے۔ بعض اوقات، دوسروں کے اصرار پر زیادہ کھانا کھا لیا جاتا ہے، جو وزن میں اضافے کی وجہ بنتا ہے۔

2۔ فٹنس کو نظر انداز کرنا:

شادی کے بعد بچوں کی زندگی کے ساتھ ساتھ ان کے معمولات بھی بدل جاتے ہیں۔ سسرال اور اپنے شوہر کا طرزِ زندگی اپنانا ہوتا ہے۔ ایسے میں ان کی فٹنس روٹین خراب ہوجاتی ہے ۔ اور اپنے سے زیادہ دوسروں کی فکر کرنا پڑتی ہے۔

3. بہت سی ہارمونل تبدیلیاں:

شادی کے بعد کی جنسی زندگی روزمرہ کے معمولات اور آپ کے اندرونی جسم میں بہت سی تبدیلیاں لاتی ہے۔ اس کے علاوہ بعض اوقات فیملی پلاننگ کی وجہ سے بھی وزن بڑھتا ہے۔ ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے مزاج میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ لوگوں کو ان باتوں کو سمجھ کر لڑکی کو تھوڑی سی گنجائش دینی چاہیے۔

4۔ رشتہ داروں کے ساتھ مہمان نوازی:

شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کھانے پر مدعو کیا جاتا ہے۔ وہاں وہ اپنے لیے بنائے گئے مختلف کھانے پینے کی اشیاء کھانے پرمجبور ہوتے ہیں۔ وہاں آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں ڈائٹ پر ہوں یا میں یہ نہیں کھاتی۔ اس سے بھی وزن میں بےتحاشہ اضافہ ہوتا ہے۔

5۔ تناؤ کا لیول بڑھتا ہے:

شادی کے بعد لڑکیوں کو بہت زیادہ تناؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہت سی لڑکیاں تناؤ کی وجہ سے زیادہ کھانا کھانے لگتی ہیں۔ بعض اوقات نئی شادی کی وجہ سے لڑکی کچھ کہہ نہیں پاتی لیکن شادی کے بعد ذہنی دباؤ اگر زیادہ ہوتو بھی کچھ لوگوں میں وزن کے اضافے کا سبب بن جاتا ہے۔

Shadi Kar Di Per Kuch Sikhaya Nhe

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadi Kar Di Per Kuch Sikhaya Nhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Kar Di Per Kuch Sikhaya Nhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sabir  |   In News  |   0 Comments   |   2798 Views   |   03 Sep 2022
About the Author:

Sabir is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sabir is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 October 2024)

شادی کردی مگر ماں نے کچھ سکھایا نہیں ۔۔ شادی کے بعد لڑکی کے لئے کون سے طعنے لڑائی کی وجہ بنتے ہیں؟

شادی کردی مگر ماں نے کچھ سکھایا نہیں ۔۔ شادی کے بعد لڑکی کے لئے کون سے طعنے لڑائی کی وجہ بنتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی کردی مگر ماں نے کچھ سکھایا نہیں ۔۔ شادی کے بعد لڑکی کے لئے کون سے طعنے لڑائی کی وجہ بنتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔