خریدنے سے پہلے پلاسٹک اور اصلی انڈوں میں کیسے فرق کریں؟ اہم معلومات

سردیاں شروع ہوتے ہی انڈوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور کیوں نہ ہو؟ آخر کو ناشتے سے لے کر سوپ اور حلوے تک میں انڈا ڈالا جاتا ہے. البتہ بازار میں جعلی انڈوں کی آمد نے عوام کو پریشان کردیا ہے کیونکہ یہ انڈے مختلف مضر صحت کیمیکل سے تیار کیے جاتے ہیں جو نقصان دہ ہوتے ہیں.

بظاہر عام انڈوں کی طرح نظر آنے والے ان انڈوں کی زردی میدہ، کوجینٹ اور ریسین نامی کیمیکل اور سفید انڈے کی کائی سے حاصل ہونے والا سوڈیم الجنیٹ سے تیار کی جاتی ہے. جبکہ انڈے کے خول کو بنانے کے لئے کیلشیم کاربونیٹ، ویکس اور جپسم پاؤڈر استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تمام اجزا انسانی صحت کے لئے کافی نقصان دہ ہیں. ان انڈوں کو کھانے سے انسان میں دماغ، جگر اور گردوں کی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ البتہ ان کو خریدنے سے پہلے پہچان کرنا ممکن ہے.

نقلی انڈے ابالنے کے بعد عام انڈوں کی نسبت سخت ہوتے ہیں.

خریدنے سے پہلے انڈوں کو ہلا کر دیکھیں اگر ان کے اندر سے پانی جیسی آواز آئے تو سمجھ جائیں کہ جعلی انڈہ ہے.

جعلی انڈے کو توڑا جائے تو اس کی سفیدی اور زردی آپس میں مکس ہورہی ہوتی ہے.

نقلی انڈوں کا اوپری حصہ زیادہ سفید، چمکدار اور سخت ہوتا ہے.

* اصلی انڈوں کی بو تیز ہوتی ہے اور کچے گوشت کی طرح ہوتی ہے

اصلی انڈے کو دیکھتے ہی کیڑے مکوڑے آجاتے ہیں جبکہ نقلی انڈوں کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوتا.

Asli Or Plastic Kay Andon Main Farq Ka Tarika

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asli Or Plastic Kay Andon Main Farq Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asli Or Plastic Kay Andon Main Farq Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3358 Views   |   05 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خریدنے سے پہلے پلاسٹک اور اصلی انڈوں میں کیسے فرق کریں؟ اہم معلومات

خریدنے سے پہلے پلاسٹک اور اصلی انڈوں میں کیسے فرق کریں؟ اہم معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خریدنے سے پہلے پلاسٹک اور اصلی انڈوں میں کیسے فرق کریں؟ اہم معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔