آپ کو بھی سحری میں پھینی کھانا پسند ہے؟ تو اب بیکری سے مہنگی پھینی خریدنے کے بجائے گھر میں خود بنائیں اور جی بھر کے کھائیں

آج کل بازار نکلو تو ہر بیکری اور مٹھائی والے کے پاس آپ کو کھجلا پھینی نظر آئے گی، اور ساتھ ہی اسے خریدنے کیلیئے لوگوں کا رش۔ کیونکہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اسے سحری میں کھانا پسند کرتے ہیں خاص کر بزرگ یا چھوٹی عمر کے بچے۔

لیکن جس حساب سے ملک میں مہنگائی نے زور پکڑا ہے ایسے میں یہ ساری چیزیں بھی اسکی لپیٹ میں آگئی ہیں اور پچھلے سال کے مقابلے کھجلا پھینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو گھر میں ہی پھینی بنانے کی ترکیب بتانے جارہے ہیں، جس سے آپ کے اضافی پیسے بھی بچیں گے اور آپ اپنی مرضی کے مطابق جتنی چاہیئں اتنی بنا کے کھا اور کھلا سکتی ہیں۔

پھینی بنانے کیلیئے درکار اجزاء:

۔ گھی آدھا کلو
۔ میدہ آدھا کلو
۔ پانی ایک کپ یا حسبِ ضرورت
۔ تیل فرائی کرنے کے لئے

پھینی بنانے کی ترکیب:

گھی کو فرائی پین میں دس منٹ گرم کریں۔ پھر ایک گھنٹہ اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ مکھن تیار ہوجائے، ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں 2 چمچ کارن فلور شامل کر کے مکس کرلیں (نوٹ: اگر مکھن سخت ہوجائے تو تھوڑا تیل ڈال کر مکھن کو نرم کر لیں)۔

ڈو بنانے کے لئے میدے میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈو گوندھ لیں۔ پانی کم یا زیادہ استعمال کیا جاسکتا ہے، بس ڈو کو نرم ہونا چاہیے۔ ڈو کو ہاتھوں کی مدد سے گولائی میں ڈونٹ کی شکل دیں پھر اس پر مکھن لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

پھر اسے ہاتھوں سےگولائی میں کھینچتے چلے جائیں، ایک بار کرنے کے بعد اس پر گھی لگا کے 10 منٹ چھوڑ دیں اور اسکے بعد موڑ کر دوبارہ یہی کریں۔ طریقہ کار اوپر ویڈیو میں دیا ہوا ہے۔ آخر میں کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پھینی ڈال کر فرائی کرلیں۔ لیجیے پھینی گرما گرم دودھ میں کھانے کے لیے تیار ہے۔

Sehri Mein Pheni Khane Ke Fayde

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Sehri Mein Pheni Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sehri Mein Pheni Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3344 Views   |   30 Mar 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

آپ کو بھی سحری میں پھینی کھانا پسند ہے؟ تو اب بیکری سے مہنگی پھینی خریدنے کے بجائے گھر میں خود بنائیں اور جی بھر کے کھائیں

آپ کو بھی سحری میں پھینی کھانا پسند ہے؟ تو اب بیکری سے مہنگی پھینی خریدنے کے بجائے گھر میں خود بنائیں اور جی بھر کے کھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کو بھی سحری میں پھینی کھانا پسند ہے؟ تو اب بیکری سے مہنگی پھینی خریدنے کے بجائے گھر میں خود بنائیں اور جی بھر کے کھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔