نہار منہ اجوائن قہوہ پینے کے ایک نہیں 5 فوائد جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے اور روزانہ اس کا استعمال کریں گے

اجوائن جسے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ بھی کہا جاتا ہے یہ کاربوہائیڈریٹس، فیٹ، پروٹین، فائبر، موئسچر، منرلز، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، کوبالٹ، کوپر، آئیوڈین، میگنیشیم، تھائیمائین اور ریبو فلاون سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس سے متعلق ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ: '' اجوائن چھوٹے بیج ضرور ہیں لیکن یہ صحت کے لیے ایک بھر پور خزانہ ہے جو آپ کو ہر طرح کے استعمال میں فائدہ پہنچاتے ہیں''۔ ماہرین کے مطابق اجوائن کا قہوہ صبح نہارمنہ پینا ہمارے لئے بہت فائدہ مند ہے تو چلیں آپ بھی جانیں کہ وہ کون سے ایسے فوائد ہیں جو اس کو صبح کے وقت پینے سے حاصل ہوتے ہیں:

فوائد:

• جرنل آف انفلامیشن کی ہیلتھ رپورٹ کے مطابق جوڑوں میں درد سوجن کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے اور اجوئن میں اینٹی انفلامینٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جوڑوں میں درد کی شکایت کے لیے مفید ہے ۔
• اس قہوے کا استعمال سانس کی نالی، پھیپڑوں، ڈسٹ الرجی اور دمے کے مریضوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے ۔
• اجوائن قہوہ کھانا جلدی ہضم کرنے، بدہضمی، پیٹ کے کیڑوں اور دست وغیرہ میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔
• اجوائن اینٹی سیپٹک، اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی پیرا سائیٹک ہے جو ہمیں ہر قسم کے انفیکشن اور وائرل بیماری سے محفوظ رہنے میں مدد دیتی ہے۔
• یہ صبح کے وقت پینا اس لئے مفید ہے کیونکہ قوت مدافعت کی کارکاردگی بڑھانے میں دد دیتا ہے ۔
• یہ کولیسٹرول کومتوازن رکھنے، ذیابطیس، دل کا عارضہ اور موٹاپے کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

قہوہ بنانے کا طریقہ:

ایک کپ پانی کو ابالیں اور اس میں تھوڑی سی اجوائن ڈال کر ابالیں اس کو چھان لیں پھر اس میں لیموں کا رس ، سیب کا سرکہ ، شہد، ہلدی اور کالا نمک شامل کرکے پی لیں۔

Ajwain Ka Kehwa Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ajwain Ka Kehwa Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajwain Ka Kehwa Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5347 Views   |   18 Dec 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

نہار منہ اجوائن قہوہ پینے کے ایک نہیں 5 فوائد جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے اور روزانہ اس کا استعمال کریں گے

نہار منہ اجوائن قہوہ پینے کے ایک نہیں 5 فوائد جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے اور روزانہ اس کا استعمال کریں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہار منہ اجوائن قہوہ پینے کے ایک نہیں 5 فوائد جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے اور روزانہ اس کا استعمال کریں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔