صحت مند عورت صحت مند گھرانہ - خواتین کی چند عام غلطیاں جو ان کی صحت کو برباد کردیتی ہیں

عورت کی حیثیت گھر کے سب سے اہم ستون کی ہوتی ہے بچوں کی تعلیم و تربیت کی اہم ترین ذمہ داری اس کے ساتھ ساتھ گھر کے تمام کاموں کی ذمہ داری بھی انہی پر ہوتی ہے- مگر یہ خواتین بعض اوقات اپنی صحت کو خود اپنے ہاتھوں سے نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہوتی ہیں- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ باتوں کے بارے میں بتائيں گے-

1: ثائٹس اور تنگ پاجاموں کا استعمال

جیسا کہ فیشن کے مطابق بہت ساری خواتین بہت تنگ پاجاموں اور جینز کا استعمال کر رہی ہیں اور یہ استعمال آسان ہونے کے سبب روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے- نائیلون کے بنے ان پاجاموں کو پہننے کے سبب خواتین کی ٹانگوں پر موجود بال باہر کی جانب بڑھنے کے بجائے اندر کی جانب بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں اور اس کے سبب اندر دانے یا گلٹیاں بن جاتی ہیں جو کہ بڑھ کر کیینسر کا باعث بھی بن سکتی ہیں-

2: برتن دھونے کے لیے اسفنج کا استعمال

عام طور پر تمام گھرانوں میں برتن دھونے کے لیے دور حاضر میں اسفنج کا استعمال کیا جاتا ہے جس کو برتن دھونے کے بعد برتن دھونے کے صابن کے ساتھ نم حالت ہی میں چھوڑ دیا جاتا ہے- مگر تحقیق کے مطابق اس کے سبب اس اسفنج میں جراثیم پرورش پا جاتے ہیں جو کہ ہاتھوں سے پورے جسم کو منتقل ہوتے ہیں اور الرجک اور شدید خارش کا باعث بنتے ہیں- اس لیے اسفنج کی جگہ جوٹ کا استعمال مفید ہوتا ہے کیوں کہ وہ سستا بھی ہوتا ہے-

3: نہانے کے بعد گیلے بالوں پر تولیہ لپیٹنا

خواتین جن کے بال بڑے ہوتے ہیں نہانے کے بعد بالوں پر تولیہ لپیٹ کر غسل خانے سے باہر آتی ہیں اور اسی تولیے کو لپیٹے لپیٹے بالوں کو خشک کرتی ہیں- مگر اس بات سے ناواقف ہوتی ہیں کہ اس تولیے کے نتیجے میں جو نمی سر کی جلد میں جذب ہوتی ہے وہ نہ صرف سر کے مساموں کو بند کر دینے کا باعث بنتی ہے اور اس سے بالوں کے دو منہ بن جاتے ہیں اور سر میں خشکی بھی ہو جاتی ہے-

4: منہ دھونے کے بعد تولیہ کا استعمال

ماہرین صحت اب خواتین کو منہ دھونے کے بعد چہرہ تولیے سے صاف کرنے کے بجائے ٹشو پیپر سے صاف کرنے کے مشورہ دیتے ہیں- ماہرین صحت کے مطابق تولیے سے رگڑنے کے سبب چہرے کی تازہ دھلی ہوئی جلد کو نقصان بہنچتا ہے اور اس پر جھریاں پڑنے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے-

5: میک اپ کے سامان کو غسل خانے میں رکھنا

خواتین اکثر اوقات اپنے میک اپ کے سامان کو غسل خانے کی الماری میں اپنی آسانی کے خیال سے رکھ لیتی ہیں- مگر غسل خانے کی نمی کے سبب اس میک اپ میں ایسے جراثیم پیدا ہو جاتے ہیں جو کہ استعمال کرنے کے بعد چہرے کی جلد کو بری طرح متاثر کرتے ہیں اور اس سے چہرے پر کیل مہاسے پیدا کر کے برے برے نشانات پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں-

6: بالوں کو رنگنا

بالوں کو رنگنا آج کل کے فیشن کا حصہ بنتا جا رہا ہے مگر بہت ساری خواتین اس بات سے ناواقف ہوتی ہیں کہ تیز رنگوں سے بالوں کو رنگنے والی کریموں میں ایسے مضر صحت اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ الرجی کا باعث بنتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ بہت ساری خطرناک بیماریوں کا باعث بھی ہو سکتے ہیں- یہاں تک کہ کوما میں بھی مبتلا کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بالوں کے رنگنے کی کریموں میں کول تار ہوتا ہے جو بذات خود بھی بہت خطرناک ثابت ہوتا ہے-

Sehat Mand Aurat Sehat Mand Gharana

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sehat Mand Aurat Sehat Mand Gharana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sehat Mand Aurat Sehat Mand Gharana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shabnam  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2191 Views   |   09 Apr 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shabnam is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shabnam is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

صحت مند عورت صحت مند گھرانہ - خواتین کی چند عام غلطیاں جو ان کی صحت کو برباد کردیتی ہیں

صحت مند عورت صحت مند گھرانہ - خواتین کی چند عام غلطیاں جو ان کی صحت کو برباد کردیتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صحت مند عورت صحت مند گھرانہ - خواتین کی چند عام غلطیاں جو ان کی صحت کو برباد کردیتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔