اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز یا تصاویر نظر سے گزرتی ہیں جو کہ جذبات سے بھری ہوتی ہیں۔ ایسی ویڈیوز کو دیکھ کر انسان کو ایک خوشی محسوس ہوتی ہے۔ کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں بھی آپ کو ایک ماں کے بارے میں بتائیں گے جس نے ہمت کی ایک نئی مثال قائم کر دی۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ بھارتی ٹی وی کے گلوکاری کے ایک پروگرام میں خاتون گانا گانے آئیں مگر نوازئیدہ بچی ماں کے بغیر ٹک ہی نہیں پا رہی تھی جس کی وجہ سے ماں نے ایک ہاتھ میں بیٹی کو سنبھالا اور دوسرے ہاتھ سے مائک لیا اور گانا شروع کر دیا۔
سنجنا بھارت کے ایک شہر میں رہتی ہیں جبکہ وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ زندگی گزر بسر کر رہی ہیں۔ جب سنجنا کو بیٹی کولیے ہوئے آڈیشن کرتے سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا تو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ ججز بھی سنجنا کے اس ہنر اور ہمت پر حیرت زدہ تھے۔ سنجنا اپنے شوہر کے ساتھ جوائنٹ فیملی میں رہتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ میرے گھر میں 14 لوگ ہیں اور دو کمرے ہیں۔ ایک کمرے میں جیٹھ اور ان کی فیملی رہتے ہیں جبکہ دوسرے کمرے میں ساس، دو دیور اور ایک نند رہتی ہیں۔ ہم کچن میں رہتے ہیں۔
سنجنا کے شوہر اس حد تک سمجھدار اور احساس مند ہیں کہ وہ اہلیہ کو سپورٹ بھی کرتے ہیں جبکہ اہلیہ کی تعلیم بھی مکمل کرا رہے ہیں۔ ججز کی جانب سے جب سنجنا کی آواز کو سنا گیا تو وہ ہکا بکا رہ گئے تھے کیونکہ بیٹی کو ایک ہاتھ میں پکڑے رہنا اور دوسرے ہاتھ سے مائک پکڑ کر آڈیشن دینا آسان نہیں ہوتا ہے۔ مگر سنجنا نے ثابت کر دیا تھا کہ ہمت اور محنت سے مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔