Sehar Hayat Announces Divorce With Sami Rasheed
سحر حیات ایک بار پھر سوشل میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہیں۔ 2023 میں انہوں نے گلوکار سمیع رشید کے ساتھ نہایت شاندار اور پُرتکلف شادی کی تھی جس میں نامور انفلوئنسرز اور مشہور شخصیات شریک ہوئیں۔ 2024 میں ان کے ہاں بیٹی آئرہ کی پیدائش ہوئی تو مداحوں نے اس جوڑی کو ایک خوشحال خاندان کے طور پر دیکھا، مگر جلد ہی ان کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے اور اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے۔ ابتدا میں لوگوں کو لگا یہ محض ایک تشہیری ہتھکنڈہ ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ معاملہ سنگین ہوتا گیا۔
حالیہ دنوں سحر حیات نے ایک جذباتی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے باضابطہ طور پر طلاق کی تصدیق کردی۔ انہوں نے اپنے سوال و جواب کے سیشن میں صاف الفاظ میں کہا، ہمارے راستے اب الگ ہیں لیکن سمیع ہمیشہ آئرہ کے والد رہیں گے۔ اس بات میں رتی بھر شک نہیں کہ بیٹی کو باپ کے نام سے ہی پہچانا جائے گا۔ میں اپنی بیٹی کو سکھاؤں گی کہ ماں اور باپ دونوں کی عزت کرے۔ جہاں تک ملاقات کی بات ہے، میں نے کبھی کسی کو روکا نہیں اور نہ ہی روک سکتی ہوں۔ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قانون کے مطابق ہوگا، نہ کہ میری مرضی سے۔
یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ صارفین نے تبصرہ کیا کہ انفلوئنسرز کی شادیاں، شادی کی تقریبات سے بھی کم چلتی ہیں۔ کچھ نے کہا کہ ناتجربہ کاری میں رشتے برباد کر دیے جاتے ہیں اور سب سے زیادہ نقصان معصوم بچوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ کئی لوگ سحر حیات کو اس علیحدگی کا ذمے دار ٹھہرا رہے ہیں، جبکہ کچھ نے اس مشکل وقت میں ان کے لیے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
یہ واقعہ ایک بار پھر یہ سوال چھوڑ گیا ہے کہ روشنیوں اور شہرت کے پیچھے بھاگنے والی اس نئی نسل کو رشتوں کی سنجیدگی سمجھنے میں کتنا وقت لگے گا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sehar Hayat Announces Divorce With Sami Rasheed and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sehar Hayat Announces Divorce With Sami Rasheed to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
جتنی لمبی شادی اتنا چھوٹا رشتہ۔۔ سحر حیات نے سمیع رشید سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کیا کچھ بتایا؟
جتنی لمبی شادی اتنا چھوٹا رشتہ۔۔ سحر حیات نے سمیع رشید سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کیا کچھ بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جتنی لمبی شادی اتنا چھوٹا رشتہ۔۔ سحر حیات نے سمیع رشید سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کیا کچھ بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔