شاہ رخ کو اچانک اسپتال کیوں داخل کرنا پڑا.. اداکار اب کس حال میں ہیں؟

بالی وڈ کے کنگ خان کو گزشتہ روز اچانک اسپتال میں داخل کرنا پڑا جہاں انھیں کئی گھنٹوں تک طبی امداد فراہم کی جاتی رہیں.

بھارتی نشریاتی ادارے نئی دہلی ٹیلی وژن (این ڈی ٹی وی) کا کہنا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان جو احمدآباد میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دیکھنے کے لیے وہاں آئے ہوئے تھے، سخت گرمی کی وجہ سے پانی کی کمی اور ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے. جس پر انھیں فوری طور پر احمد آباد کے ہسپتال میں دوپہر ایک بجے داخل کرا دیا گیا.

البتہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کچھ گھنٹوں کی طبی امداد کے بعد شاہ رُخ خان کو طبعیت بہتر ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا.

شاہ رخ خان 21 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھنے بیٹی سوہانا خان اور بیٹے ابراہم کے ساتھ موجود تھے. جبکہ اسپتال میں داخل ہونے پر ان کی اہلیہ گوری خان بھی پہنچ گئیں.

کنگ خان کی بیماری کی خبر سامنے آتے ہی ان کے مداحوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی گئیں.

Shahrukh Khan Admitted To The Hospital

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahrukh Khan Admitted To The Hospital and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahrukh Khan Admitted To The Hospital to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   939 Views   |   23 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 June 2024)

شاہ رخ کو اچانک اسپتال کیوں داخل کرنا پڑا.. اداکار اب کس حال میں ہیں؟

شاہ رخ کو اچانک اسپتال کیوں داخل کرنا پڑا.. اداکار اب کس حال میں ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شاہ رخ کو اچانک اسپتال کیوں داخل کرنا پڑا.. اداکار اب کس حال میں ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔