لڑکی دیکھنے جاتا ہوں تو لوگ کہتے ہیں کہ۔۔ زینب شبیر کی وجہ سے اسامہ خان کس بڑی مشکل میں پھنس گئے؟

اداکار اسامہ خان نے ایک دلچسپ شکایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی وہ اپنی شادی کے لیے لڑکی دیکھنے کا ارادہ کرتے ہیں، لوگ انہیں یہ کہہ کر روک دیتے ہیں کہ ان کی تو پہلے ہی زینب شبیر سے منگنی ہو چکی ہے۔

اسامہ خان نے حالیہ دنوں میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران انہوں نے اپنی منگنی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ وقت پہلے، ندا یاسر کے اسی شو میں پہلی بار ان کی منگنی کی بات چلی تھی اور وہیں سے یہ خبر وائرل ہوئی۔ اسامہ کے مطابق وہ اور زینب شبیر اس شو میں شریک تھے، جہاں ندا یاسر نے ان سے سوال کیا کہ ان کی عروسی لباس میں تصاویر گردش کر رہی ہیں، کیا ان کی منگنی ہو چکی ہے؟ پھر شو میں بریک آیا اور بریک کے بعد اس موضوع پر دوبارہ بات نہیں کی گئی، لیکن لوگوں نے سمجھ لیا کہ واقعی ان کی منگنی ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی اور زینب کی منگنی کی خبریں اس وقت مزید زور پکڑ گئیں جب ان کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر عروسی لباس میں وائرل ہو گئیں۔ پہلے تو شوبز کے لوگوں نے انہیں مبارکباد دی، پھر یہ افواہیں سوشل میڈیا پر بھی پھیل گئیں کہ ان کی منگنی اور بعد ازاں شادی ہو چکی ہے۔

اسامہ خان کا کہنا تھا کہ زینب شبیر کے ساتھ منگنی کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایسی کسی بات کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ افواہیں پھیلنے کے بعد جب ان کے گھر والے یا وہ خود اپنے لیے لڑکی دیکھنے نکلتے ہیں تو انہیں ہمیشہ یہ جواب ملتا ہے کہ ان کی تو پہلے سے ہی زینب شبیر سے منگنی ہو چکی ہے۔

اسامہ خان نے مزید واضح کیا کہ ان افواہوں سے نہ انہیں کوئی خاص فائدہ ہوا اور نہ ہی نقصان، لیکن یہ بات ضرور ہے کہ جب بھی وہ اپنی شادی کے لیے کوئی رشتہ دیکھتے ہیں، انہیں یہی سننے کو ملتا ہے کہ ان کی منگنی پہلے ہی ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ اسامہ خان اور زینب شبیر پہلے بھی متعدد مواقع پر اپنی منگنی اور شادی کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں اور بتایا ہے کہ وہ صرف بہترین دوست ہیں۔ لوگوں نے ان کی شوٹنگ کی تصاویر کو دیکھ کر غلط فہمی کا شکار ہو کر افواہیں پھیلائیں۔

Ussama Khan Not Engaged With Zainab Shabbir

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ussama Khan Not Engaged With Zainab Shabbir and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ussama Khan Not Engaged With Zainab Shabbir to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1053 Views   |   30 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

لڑکی دیکھنے جاتا ہوں تو لوگ کہتے ہیں کہ۔۔ زینب شبیر کی وجہ سے اسامہ خان کس بڑی مشکل میں پھنس گئے؟

لڑکی دیکھنے جاتا ہوں تو لوگ کہتے ہیں کہ۔۔ زینب شبیر کی وجہ سے اسامہ خان کس بڑی مشکل میں پھنس گئے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لڑکی دیکھنے جاتا ہوں تو لوگ کہتے ہیں کہ۔۔ زینب شبیر کی وجہ سے اسامہ خان کس بڑی مشکل میں پھنس گئے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔