ہارمونز کی خرابی ہو یا بانجھ پن کا خوف، اس ایک ڈرائی فوڈ کو دودھ میں پکا کر کھانے کا جادو دیکھیں

آج کل کے دور میں انسان کی صحت کے ساتھ زیادہ تر مسائل کا سبب ان کا غیر صحت مندانہ طرز زندگی کو قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، وزن میں اضافہ، ہارمون کی خرابی یہاں تک کہ بعض اوقات بانجھ پن جیسے مسائل کا سامنا مردوں اور عورتوں کو کرنا پڑ سکتا ہے۔
ان تمام مسائل کا حل ایک جانب تو طرز زندگی میں تبدیلی ہے اور دوسری صورت ساری عمر دواؤں کے ساتھ گزارا ہے- مگر حکما کے نزدیک کچھ یونانی نسخے ایسے بھی ہیں جن کا استعمال نہ صرف صحت کے لیے بہترین ہوتا ہے بلکہ ان کے سائڈ افیکٹ بھی نہیں ہوتے ہیں ایسے ہی ایک نسخے کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

انجیر اور دودھ کا استعمال

انجیر کا شمار خشک میوہ جات میں کیا جاتا ہے جو وٹامن اے ، بی سی اور کے سے بھرپور ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر کے ساتھ ساتھ کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور کاپر کی بھی بڑی مقدار اینٹی آکسیڈنٹ اجزا کے ساتھ موجود ہوتی ہے- اس کو دودھ کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے اس میں دودھ کے فوائد بھی شامل ہو جاتے ہیں جو اس کی افادیت کو بڑھا دیتے ہیں-

انجیر اور دودھ کے استعمال کا طریقہ

دو سے تین انجیر لے لیں اور اس کو ایک گلاس دودھ میں شامل کر کے پکا لیں اس کو اچھی طرح دودھ میں جوش دے دیں اس کے بعد دودھ کو پی لیں اور اس انجیر کو کھالیں-

انجیر اور دودھ کے استعمال کے فوائد

یہ مرکب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایسی خصوصیات کا حامل ہو جاتا ہے جو کہ صحت کے بہت سارے ایسے مسائل کو حل کرنے کا سبب بن سکتا ہے جن کو لے کر اکثر افراد پریشان رہتے ہیں-

ہارمون کی بے اعتدالی

آج کل کے دور میں اکثر جسم کے ہارمون بے اعتدالی کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے صحت کو کافی اقسام کے مسائل در پیش ہو سکتے ہیں مثال کے طور پر وزن میں اضافہ ، ماہواری میں بے قاعدگی ، دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا ، بلڈ پریشر کا ہائی ہو جانا وغیرہ شامل ہیں ان تمام مسائل کے حل کے لیے رات کو سونے سے قبل ایک گلاس دودھ میں دو سے تین انجیر شامل کر کے پی لیں۔

ماہواری کے مسائل

ماہواری کا بے قاعدہ ہونا بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے اس کے علاوہ ماہواری میں خون کا کم آنا، درد اور اینٹھن کا زيادہ ہونا ایسے مسائل ہیں جس کا سامنا اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے- ان مسائل کے حل کے لیۓ دن میں ایک بار انجیر اور دودھ کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے-

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لیے

انجیر میں پوٹاشیم کی موجودگی اس کو بلڈ پریشر کے لیے انتہائی مفید بناتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر کا ہونا کولیسٹرول لیول کو بھی کم کرتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔ دودھ کے ساتھ اس کا استعمال نہ صرف طاقت کا باعث ہوتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے-

حمل کے نہ ٹہرنے کے مسائل

انجیر اور دودھ کا شمار طاقت والے ٹانک میں ہوتا ہے-جن جوڑوں کو حمل کے نہ ٹہرنے کے مسائل کا سامنا ہو ان کو چاہیے کہ وہ انجیر اور دودھ کا استعمال باقاعدگی سے کریں اور اس کا جادو دیکھیں-

خوبصورتی بڑھائے جلد صحت مند بنائے

یہ مشروب اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ وٹامن اور منرل سے بھی بھرپور ہوتا ہے جس کا اثر انسان کی جلد پر بھی پڑتا ہے اس سے جلد چمکدار، صحت مند اور داغ دھبوں سے پاک ہو جاتی ہے اور صحت کی سرخی جلد سے جھلکنے لگتی ہے-

ہڈیوں کو طاقت دے

اس مشروب میں بڑی مقدار میں کیلشیم کی موجودگی بڑی عمر کے افراد کے گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کو بھگانے کے لیے بہترین بناتی ہے۔ ہڈیوں کی کمزوری اور ان کے جوڑوں میں ہونے والے درد سے نجات پانے کے لیے انجیر اور دودھ کا استعمال بہترین ہوتا ہے-

Anjeer Doodh Main Mila Kar Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anjeer Doodh Main Mila Kar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anjeer Doodh Main Mila Kar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6973 Views   |   08 May 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

ہارمونز کی خرابی ہو یا بانجھ پن کا خوف، اس ایک ڈرائی فوڈ کو دودھ میں پکا کر کھانے کا جادو دیکھیں

ہارمونز کی خرابی ہو یا بانجھ پن کا خوف، اس ایک ڈرائی فوڈ کو دودھ میں پکا کر کھانے کا جادو دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہارمونز کی خرابی ہو یا بانجھ پن کا خوف، اس ایک ڈرائی فوڈ کو دودھ میں پکا کر کھانے کا جادو دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔