امی کے کہنے پر وینٹی لیٹر ہٹوایا تو وہ قرآنی آیت پڑھتے ہوئے دم توڑ گئیں ۔۔ 3 سگے بیٹوں اور ماں کو کھونے والے معروف اداکار نیئر اعجاز حالیہ انٹرویو میں آبدیدہ

معروف و لیجنڈری اداکار نیئر اعجاز نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب میری والدہ وینٹیلیٹر پر تھیں اس وقت ڈاکٹر سے درخواست کر کے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹوایا، جس کے بعد وہ انتقال کر گئیں۔ جس دن امی کا انتقال ہوا وہ دن جمعے کا دن تھا، والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں، ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے تو امی نے ماسک ہٹوانے کا اشارہ کیا جس پر میں نے ڈاکٹر سے درخواست کی کہ ان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ ایسا کرنے سے مریض کی جان کو خطرہ ہے لیکن میں نے والدہ کی خواہش کے مطابق ڈاکٹر سے اصرار کیا تو ڈاکٹر نے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا، جس کے بعد میں نے فوراً اس وقت جو آیات مجے یاد تھیں، اپنی امی کے کان میں پڑھیں اور اس کے بعد وہ اس دنیا سے چلی گئیں۔

پاکستان ٹیلیویژن اور فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار نیئر اعجاز نے مزید بتایا کہ اللہ نے 3 بار اولاد کی نعمت سے نوازا۔ تینوں بیٹے تھے لیکن ایک بچہ پیدائش کے 10 ، 12 دن بعد چل بسا جب کے دوسرا 2،3 دن میں اور تیسرا ماں کے پیٹ میں ہی اللہ کو پیارا ہوگیا۔۔

نیّر اعجاز نے کہا کہ بے اولادی کی وجہ سے لوگوں نے کہا کہ دوسری شادی کرلو لیکن وہ ایک ہی شادی کے قائل ہیں۔ جبکہ ان کی اہلیہ بے حد خدمت گزار خاتون ہیں اور شاید یہ ان کی خدمت ہی ہے جس کی وجہ سے انھوں نے کبھی کسی جانب دیکھنے کا سوچا بھی نہیں۔ بیوی اور بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیّر اعجاز نے کہا کہ ان کی شادی بالکل مشرقی انداز میں ہوئی اور ان کی والدہ نے لڑکی پسند کی جبکہ اب وہ اپنے بھائی کی بیٹی کی پرورش کرتے ہیں کیونکہ وہ بھی تو اپنی اولاد سے کم نہیں ہوتے۔

How Nayyer Ejaz Life Changed After Losing His Mother

Discover a variety of News articles on our page, including topics like How Nayyer Ejaz Life Changed After Losing His Mother and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How Nayyer Ejaz Life Changed After Losing His Mother to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   32520 Views   |   25 Oct 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 April 2024)

امی کے کہنے پر وینٹی لیٹر ہٹوایا تو وہ قرآنی آیت پڑھتے ہوئے دم توڑ گئیں ۔۔ 3 سگے بیٹوں اور ماں کو کھونے والے معروف اداکار نیئر اعجاز حالیہ انٹرویو میں آبدیدہ

امی کے کہنے پر وینٹی لیٹر ہٹوایا تو وہ قرآنی آیت پڑھتے ہوئے دم توڑ گئیں ۔۔ 3 سگے بیٹوں اور ماں کو کھونے والے معروف اداکار نیئر اعجاز حالیہ انٹرویو میں آبدیدہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امی کے کہنے پر وینٹی لیٹر ہٹوایا تو وہ قرآنی آیت پڑھتے ہوئے دم توڑ گئیں ۔۔ 3 سگے بیٹوں اور ماں کو کھونے والے معروف اداکار نیئر اعجاز حالیہ انٹرویو میں آبدیدہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔