جوڑوں کے درد سے نجات پانے کے لئے خشخاش کا استعمال کس طرح کیا جائے؟ جانیئے خشخاش کھانے کے فوائد اور طریقہ استعمال

بڑے بوڑھے جوڑوں کے درد سے نجات اور خواتین کے مسائل کا خاتمہ کرنے کے لئے خشخاش کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، قدیم زمانے سے متعدد بیماریوں میں بطور دوا استعمال کیے جانے والے بیج خشخاش کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
ماہرینِ جڑی بوٹی کے ساتھ ساتھ سائنس بھی خشخاش استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد کی تصدیق کرتی ہے اس کا استعمال ہمیں کیا فوائد پہنچاتا ہے آیئے آپ کو اس حوالے سے بتاتے ہیں۔

خشخاش کے حیرت انگیز فوائد

• نیند کی کمی کو دور کرے

خشخاش ذہنی دباؤں کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے یہ دماغ پُرسکون بناتی ہے پرسکون نیند کے لیے خشخاش کی چائے بنا کر بھی پی جا سکتی ہے یا اس کا پیسٹ بنا کر گرم دودھ میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

• دماغی صحت کے لئے خشخاش کا استعمال

خشخاش دماغی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے یہ دماغی افعال کو بہتر بناتی ہے، اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے ساتھ ہی ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے۔

• جوڑوں کے درد سے نجات کے لئے

خشخاش جوڑوں کا درد دور کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے، صرف خشخاش ہی نہیں اس کا تیل بھی جادوئی فوائد رکھتا ہے اس کا تیل جوڑوں پر لگانے اور مساج کرنے سے جوڑوں کے درد ختم ہو جاتا ہے۔

• درد کش

خشخاش قدرتی طور پر درد کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے خشخاش میں قُدرتی طور پر ایسے کیمیائی اجزا پائے جاتے ہیں جو درد کو ختم کرنے والی ادویات میں بھی شامل ہوتے ہیں، کسی بھی قسم کے درد میں خشخاش کے استعمال سے جسم میں ہونے والے درد میں آرام آتا ہے اور یہ قُدرتی پیل کلر کے طور پر کام کرتی ہے۔

• خواتین کے لئے مفید

خشخاش میں ایسے کیمیائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو بچوں کی پیدائش میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں، حمل نہ ٹھہرنے کی صورت میں خواتین کو خشخاش کا پیسٹ بنا کر دودھ میں ملا کر استعمال کرنا چاہیئے، جبکہ ساس کا تیل استعمال کر نے سے بھی حمل ٹھہرنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔

• بالوں کے لئے مفید

بھیگے ہوئی خشخاش کے بیج، سفید یا کالی مرچ ڈال کر دہی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں، اب اسے اپنے بالوں پر لگائیں، آدھے گھنٹے بعد بال دھو لیں سر سے خشکی دور ہو جائے گی اور یہ اسے دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے بھی بہترین ہے۔

Joron Ke Dard Ke Liye Khashkhash Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Joron Ke Dard Ke Liye Khashkhash Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Joron Ke Dard Ke Liye Khashkhash Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3611 Views   |   22 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

جوڑوں کے درد سے نجات پانے کے لئے خشخاش کا استعمال کس طرح کیا جائے؟ جانیئے خشخاش کھانے کے فوائد اور طریقہ استعمال

جوڑوں کے درد سے نجات پانے کے لئے خشخاش کا استعمال کس طرح کیا جائے؟ جانیئے خشخاش کھانے کے فوائد اور طریقہ استعمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوڑوں کے درد سے نجات پانے کے لئے خشخاش کا استعمال کس طرح کیا جائے؟ جانیئے خشخاش کھانے کے فوائد اور طریقہ استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔