بارشوں کا موسم ،حبس، نمی، پسینہ اور گرمی سے اپنے چہرے کی حفاظت کیجیے

بارشوں کا موسم آن پہنچا، جولائی اور اگست میں پورے ملک میں بارشیں ہوتی ہیں ، اس سے پہلے لیکن حبس اور گرمی سے برا حال ہوا جاتا ہے۔ ایسے میں گرم، پسینہ اور حبس کی وجہ سے چہرے کے مسام بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے چہرے پر پمپلز نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ جلد خراب ہونے لگتی ہے ہر وقت چپچپاہٹ ہوتی ہے۔ جس سے کیل مہاسے اور دانے نکلتے ہیں۔ ایسے میں کیا ایسے ٹوٹکے اپنائے جائیں کہ ہماری جلد اس موسم میں بھی نکھری ہوئی صاف ستھری نظر آئے۔
ویسے تو اپنی جلد کی حفاظت ہر موسم میں ہی کرنا چاہیے، لیکن بارشوں کا موسم کیونکہ زیادہ نمی اور بیکٹیریا کا باعث بنتا ہے تو اس میں اپنی جلد کا خیال زیادہ رکھنا چاہیے۔ کیونکہ پھر اس نمی اور چپچپاہٹ کی وجہ سے جلد کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان دنوں میں بلیک ہیڈز وغیرہ کا بھی مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایکنی کا پرابلم بھی انہی دنوں میں زیادہ نظر آتا ہے۔

1۔ چہرے کی اسکربنگ:

جیسا کہ ہم نے آپ کو بتایا کہ اس موسم میں نمی کا تناسب بڑھتا ہے تو چہرے پر تیل خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے چپچپاہٹ بڑھ جاتی ہے اور ہمارے چہرے کے مسام بند کردیتی ہے۔ جس کی وجہ سے جلد طرح طرح کے مسائل کا شکار ہوجاتی ہے۔اس لئے جلد کی اچھی اور تفصیلی صفائی کی ضرورت پڑتی ہے، جیسے کہ کلینزنگ اور اسکربنگ وغیرہ۔ ہفتے میں ایک دفعہ بھی اگر یہ تفصیلی صفائی کر لی جائے تو آپ کا چہرہ چمک اٹھے گا۔

2۔ وٹامن سی سیرم کا استعمال:

جلد اور چہرے کی حفاظت اور خوبصورتی کے لئے وٹامن سی کتنا ضروری ہے یہ سب جانتے ہیں ، اس لیے وٹامن سی سپلیمنٹس کا استعمال اور چہرے کی دلکشی کے لئے وٹامن سی سیرم کا استعمال اپنا معمول بنا لیں۔ اسسے آپ کے چہرے پر ایسی رونق آئے گی کہ آپ خود اپنے آپ کو نہیں پہچان سکیں گی۔ یہ آپ کی اسکن کو فریش اور تروتازہ بنا دے گا۔

3 ۔ سن بلاک کا استعمال :

سن بلاک جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سورج کی شعاعوں کو بلاک کرتا ہے ، یہ سورج کی خطرناک الٹرا وائلٹ شعاعوں کو آپ کی جلد تک پہنچنے سے روکتا ہے۔ تو باہر نکلتے ہوئے اس کا استعمال ضرور کریں ، گھر میں بھی چولہے کی تپش اور اس کی نقصان دہ گرمی سے بچاتا ہے۔ اس لئے سن بلاک یا سن اسکرین کا استعمال ضرور کریں۔

4۔ میک اپ کا استعمال کم سے کم:

ایسے موسم میں میک اپ کا استعمال کم سے کم کریں ، اگر آپ ہاؤس وائف ہیں تو کوشش کریں کہ میک اپ نہ کریں صرف گھر سے نکلتے ہوئے ہلکا پھلکا میک اپ لگائیں۔ اور اگر ورکنگ وومن ہیں تو بھی بہت لائٹ میک اپ کریں۔ ہیوی بیس استعمال نہ کریں۔ کیونکہ اس سے جلد بالکل پیک ہوجاتی ہے اور اس میں ہوا کا گزر نہیں ہوتا جس کی وجہ سے چہرے کے مسام بالکل بند ہوجاتے ہیں اور ایکنی اور پمپلز کا سبب بنتے ہیں۔

5۔ الکحل فری ٹونر استعمال کریں:

آپ کے چہرے کی جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لئے اس پر الکحل فری اسکن ٹونر کا استعمال ضرور کریں۔ یہ جلد کے پی ایچ لیول کو برقرار رکھتا ہے۔ اور چہرے کو مناسب اور صحت مند نمی بخشتا ہے، چہرے کو بے جان اور بے رونق ہونے سے بچاتا ہے۔

6۔ ملتانی مٹی کا ماسک:

اپنے چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کو چہرے پر اضافی تیل نکلنے سے بچایا جائے۔ یہ تیل چہرے پر مٹی ، دھول اور گندگی کو چپکا دیتا ہے جس کی وجہ سے ایکنی، پمپلز وغیرہ ہوجاتے ہیں اور اس کے ساتھ رنگت بھی ماند پڑ جاتی ہے اس لئے اس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے چہرے پر ملتانی مٹی کا ماسک یا مڈ ماسک لگائیں، یہ چہرے کا اضافی تیل جذب کر لے گی اور چہرے کو فریش رکھے گی۔

Barish Ke Mosam Main Chehry Ki Hifazat

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Barish Ke Mosam Main Chehry Ki Hifazat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Barish Ke Mosam Main Chehry Ki Hifazat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2354 Views   |   04 Jul 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بارشوں کا موسم ،حبس، نمی، پسینہ اور گرمی سے اپنے چہرے کی حفاظت کیجیے

بارشوں کا موسم ،حبس، نمی، پسینہ اور گرمی سے اپنے چہرے کی حفاظت کیجیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بارشوں کا موسم ،حبس، نمی، پسینہ اور گرمی سے اپنے چہرے کی حفاظت کیجیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔