پتیوں کی چائے بنا کر پئیں اور۔۔ گھر پر مورنگا پاؤڈر کیسے بنائیں! ڈاکٹر بلقیس نے مورنگا پاؤڈر اور چائے کے کون سے فائدے بتادیے

پاکستان میں بہ کثرت پایا جانے والا درخت سوہانجنا ایک تحقیق کے مطابق تقریباً 300 سے زائد بیماریوں کا علاج رکھتا ہے۔ گرمی کے موسم میں لوگ اس کی پھلیاں پکا کر کھاتے ہیں تو سردیوں میں اس کی پتیوں کا پاؤڈر بنا کر فائدہ اٹھاتے ہیں۔ آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو سوہنجنا کا پاؤڈر بنانے کا طریقہ اور اس کے چند فائدے بتائے جائیں گے

پاؤڈر بنانے کا طریقہ

سوہانجنا کی پتیاں توڑ کر دھو لیں اور سکھا کر خشک کرلیں۔ ان پتیوں کو گرائینڈ کرلیں اور کسی خشک بوتل میں بھر لیں۔ اس پاؤڈر کو حسب ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سوہانجنا کی غذائی اہمیت

سوہانجنا کی پتیوں میں پالک سے 9 گنا زیادہ آئرن، کیلے سے چار گنا زیادہ پوٹاشیم اور گندم سے چار گنا زیادہ فائبر کا حامل ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے ،وٹامن سی اور دودھ سے زیادہ پروٹین کا خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے۔ لوگ سوہانجنا کا دودھ بنا کر بھی پیتے ہیں۔ اس میں کثیر تعداد میں معدنیات پایا جاتا ہے۔

دہی میں مل کر کھائیں

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ ایک پیالی دہی میں ایک کھانے کا چمچ سوہانجنا کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اسے کھا لیں۔ یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد گار ہے۔

چہرے کے لئے ماسک

اس کے علاوہ چہرے سے اضافی تیل ، دانے، اور دھوپ سے سیاہ پڑتی رنگت کو بحال کرنے کے لئے دہی اور سوہانجنا کے پاؤڈر کو مکس کر کے گاڑھا سا لیپ بنا لیں اور اسے چہرے پر لگا کر سوکھنے دیں۔ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

سوہانجنا کی چائے

سوہانجنا کی پتیاں پانی میں ڈال کر اس کی چائے بنا کر بھی پی جاسکتی ہے۔ اس چائے میں چاہیں تو دارچینی اور شہد ڈال کر اس کے فائدے دوبالا کیے جاسکتے ہیں۔

Moringa Tea Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Moringa Tea Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moringa Tea Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5600 Views   |   15 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

پتیوں کی چائے بنا کر پئیں اور۔۔ گھر پر مورنگا پاؤڈر کیسے بنائیں! ڈاکٹر بلقیس نے مورنگا پاؤڈر اور چائے کے کون سے فائدے بتادیے

پتیوں کی چائے بنا کر پئیں اور۔۔ گھر پر مورنگا پاؤڈر کیسے بنائیں! ڈاکٹر بلقیس نے مورنگا پاؤڈر اور چائے کے کون سے فائدے بتادیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پتیوں کی چائے بنا کر پئیں اور۔۔ گھر پر مورنگا پاؤڈر کیسے بنائیں! ڈاکٹر بلقیس نے مورنگا پاؤڈر اور چائے کے کون سے فائدے بتادیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔