سدا بہار چہرے کی دلکشی میں صندل کا اہم کردار

Sandalwood Benefits in Urdu

sandal

صندل کے صابن کو قدیم آئیوروویدک طریقہ علاج کے ماہرین جلد کی نگہداشت اور سدا بہار دلکشی کے حصول کے لیے تجویز کرتے ہیں ۔ آج کل صندل کے جو صابن صنعتی پیمانے پر تیار کئے جاتے ہیں انمیں سوڈیم ، پالیمنٹ، سوڈیم پام کرنالیٹ ، ایکواٹاٹینشیم ڈالی آکسائیڈ، ٹیٹرا سوڈیم EDTAنیوین، گلیسرین ، صندل کی لکڑی کا روغن ، کاسمیٹک کلر اور صندل کے عرق سے تیار خوشبویات وغیرہ کو بنیادی اجزائے ترکیبی کی حیثیت سے استعمال کیے جاتے ہیں ۔

صندل کی لکڑ ی کو پتھر پر گھس کر چند قطرے پانی یا گلاب کے ٹپکا کر اسے دوبارہ گھس کر جو پیسٹ تیار کیا جاتا ہے وہ جلدی خارش ، جلن ، چبھن جیسی اذیت انگیز صورتحال میں نہ صرف فوری آرام و سکون پہنچاتا ہے بلکہ یہ شفاء بخش خوبیوں سے ٹھنڈی تاثیر کا حامل پیسٹ بخار کی حالت میں تپتے ہوئے ماتھے پر لیپ دینے سے فوری آرام و سکون ملتا ہے ۔

صندل کے درخت میں لگنے والے پھلوں کے بیج میں سے بھی جو تیل کشید کیاجا تا ہے اسے بھی جلد کو شگفتگی وتروتازگی پہچانے والی ادویات کی تیاری کے سلسلے میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ صندل کے پیسٹ کو لیپ کی کی شکل میں ملنے سے گرمی دانوں ، پھوڑے پھنسیوں ، کیل مہاسوں اور سوختگی شمس سے جھلس جانے والی جلد پر فوری ٹھنڈک و سکون کا احساس پیدا کیا جا سکتا ہے کیونکہ صند ل قدرتی طوپر ٹھنڈک اور سکون بخشنے والی اساسی خوبیوں کی حامل لکڑی ہے ۔
صندل کے اور عرق گلاب کی مدد سے تیار کیے جانے والے پیسٹ کو ایک بہترین فیس پیک کے طورپر چہرے اور گردن کی خوبصورتی وتروتازگی کے حصول کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ملتانی مٹی، عرق گلاب اور صندل کے برادے سے تیار کردہ فیس پیک کو ہر عمر کے افراد چہرے کے قدرتی تناؤ، نمی اور تروتازگی کے حصول کے لیے استعمال کرسکتے ہیں ۔اس فیس پیک کو جلد پہ لگانے کے بعد اسے خشک ہونے دیں اس کے بعد سادے صاف پانی سے چہرہ دھولیں یہ چکنی اور ایکنی ویمپلز زدہ جلد کو روبہ صحت کرنے کے لیے ایک بہترین فیس پیک ثابت ہوتا ہے ۔

اکثر خواتین جو بے داغ اور نکھری نکھری خوبصورت و تروتازہ جلد کی حامل ہوتی ہے وہ صندل کو صابن سے اپنا چہرہ دھونا پسند کرتی ہیں تاکہ ان کی جلد کی دلکشی ہمیشہ قائم رہے صندل کی لکڑی سے مختلف آرائشی اشیاء بھی تیار کی جاتی ہیں جیسے چلمن، ہاتھ کے فینسی پنکھے ، کنگھی ، تلے دانی ، کٹوریاں ، جیولری بکس اور خاص دان وغیرہ اس کے علاوہ صندل کے برادے کو بڑے پیمارے پر نہ صرف اگر بتی بنانے کے سلسلے میں استعمال کیاجاتا ہے بلکہ صندل کے برادے اور روغن کو مختلف کاسمیٹک انڈسٹریز میں کیڑے مار ادویات کی تیاری کے سلسلے میں استعمال کیا جاتا ہے ۔

صندل کے شربت، گرم شہد، لیموں کے رس اور کافی کی مدد سے ایک افریقن کاک ٹیل ڈرنک تیار کی جاتی ہے ۔جس کے ذائقے کو مزید مزیدار بنانے کے لئے اس مشروب کے اوپر پھینٹی ہوئی کریم اور کوکاکولا ڈال کر ایک فزی کاک ٹیل ڈرنک تیار کی جاتی ہے جسے امارولا کہتے ہیں لیکن اس فزی کاک ٹیل ڈرنک میں صندل کا ذائقہ نہ ہونے کے برابر محسوس ہوتا ہے ۔ <

Beauty benefits of sandal are though known by many but not by all. KFoods.com has composed this article to highlight advantages of sandal powder in easy Urdu language so that everyone may read and make use of it in their lives. Sandal has many benefits for health and beauty. It's wood is used in different medicines for various purposes. It's powder is a basic ingredient in different beauty creams and lotions. It has proven advantages for humans in different ways.

If you are looking to improve your beauty, make your skin shiny, want a glowing attractive face, sandal may be the key. Read sandalwood beauty benefits in detail in this article.

Tags: Sandalwood Beauty Benefits Advantages of Sandal Powder Sandal Ke Faide Sandalwood Benefits for Skin

Beauty Benefits Of Sandal Wood

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Beauty Benefits Of Sandal Wood and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beauty Benefits Of Sandal Wood to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Beauty and Skin Care  |   5 Comments   |   61924 Views   |   24 Jan 2019
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Thanks for giving beauty increase information.

  • Radaba Kanwal, karachi

Sandal is awesome. I like this post.

  • Numaira,

I love sandal, rose, unaab and similar kinds of herbs. They are gifts to us from nature. These things are very helpful to cure different kinds of things. O, I forgot Aloe Vera, it is also one of the best things for skin.

  • Maira,

sandal boht achi cheez hai. khane me bhi khushgawar or khubsurti ke liye bhi behtereen

  • Saiqa,

hum to sandal ka sharbat hi pite the bus lekin aj pata chala is ke boht se fawaid bhi hain..

  • Mehdi,

سدا بہار چہرے کی دلکشی میں صندل کا اہم کردار

سدا بہار چہرے کی دلکشی میں صندل کا اہم کردار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سدا بہار چہرے کی دلکشی میں صندل کا اہم کردار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔