پیشانی پر آنے والی لکیریں جلد ہی جھریوں میں بدل جاتی ہیں۔۔ جانیں ان لکیروں کو دور کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

اکثر آپ نے لوگوں کی پیشانی پر لکیریں دیکھی ہوں گی جو بڑھتی عمر کی طرف اشارہ کرتی ہیں، درحقیقت عمر بڑھنے سے جِلد کی موٹائی گھٹ جاتی ہے اور لچک بھی ختم ہونے لگتی ہے جس سے جھریاں نظر آنے لگتی ہیں۔ پیشانی پر بھی ایسی لکیریں بن جاتی ہیں جن کو پیشانی کی جھریاں کہا جاتا ہے۔

لیکن، آج کل جس طرح کا ماحول ہوگیا ہے ایسے میں لکیروں اور جھریوں کا تعلق عمر سے نہیں رہا ہے، بلکہ نوجوانوں کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے۔ تو آئیے آج ہم آپکو پیشانی پر موجود جھریاں دور کرنے کے چند طریقے اور وجوہات بتاتے ہیں۔

زیادہ پانی کا استعمال کریں:

جسم میں پانی کی کمی خشک جلد کا سبب بنتی ہے اور مناسب مقدار میں پانی پینے سے پیشانی پر ابھرنے والی جھریوں کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔ اسلیئے روزانہ 6 سے 8 گلاس پانی پینے کی کوشش کریں۔

سن اسکرین کا استعمال:

سورج کی شعاعوں چہرے پر پڑنے سے وقت سے پہلے بڑھاپے کے آثار اور جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ، روزانہ ایس پی ایف 15 یا اس سے زیادہ نمبر والی سن اسکرین کے استعمال سے جِلد کی عمر کو بڑھنے اور جھریوں کی روک تھام ممکن ہے۔

ٹینشن کم لیں:

ٹینشن اور تناؤ پیشانی کی جھریوں کا سبب بنتے ہیں، اسلیئے ضروری ہے کہ اسے کنٹرول میں رکھا جائے۔ اس مقصد کے لیے مراقبہ، یوگا کی مشق، گہری سانسیں لینا، خوشبو سونگھنا، مناسب نیند، ڈائری لکھنا اور ورزش کرنے جیسی عادات کو اپنایا جا سکتا ہے، جبکہ آپ ڈاکٹر سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

تمباکو نوشی سے پرہیز کریں:

تمباکو نوشی سے بھی قبل از وقت بڑھاپے اور جھریوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق تمباکو میں موجود کیمیکلز سے جِلد کی لچک کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ ایک ہارمون کولیگن کی مقدار گھٹ جاتی ہے، جس سے قبل از وقت بڑھاپے اور جھریوں کا سامنا ہوتا ہے۔

صحت مند غذا کا استعمال:

ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا زیادہ استعمال جِلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔ اور وٹامن سی سے جھریوں کی لکیروں کو گہرا ہونے سے روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس کے مقابلے میں چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا کے استعمال سے جھریوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Peshani Per Ane Wali Lakeeron Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Peshani Per Ane Wali Lakeeron Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Peshani Per Ane Wali Lakeeron Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1634 Views   |   08 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

پیشانی پر آنے والی لکیریں جلد ہی جھریوں میں بدل جاتی ہیں۔۔ جانیں ان لکیروں کو دور کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

پیشانی پر آنے والی لکیریں جلد ہی جھریوں میں بدل جاتی ہیں۔۔ جانیں ان لکیروں کو دور کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیشانی پر آنے والی لکیریں جلد ہی جھریوں میں بدل جاتی ہیں۔۔ جانیں ان لکیروں کو دور کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔