کیا آپ نے کبھی سرسوں کے تیل سے غرارے یا کلی کی ہے؟ اس کے فائدے جان کر آپ بھی اس کو معمول بنا لیں گے

سرسوں کا تیل یوں تو کھانا پکانے ، اچار ڈالنے اوربالوں کی نشونما میں کام انے والی چیز ہے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں جن سے سب واقف بھی ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سرسوں کے تیل سے کلی یا غرارے کئے ہیں؟ اس کے فائدے اگر آپ جان لیں تو آپ اس کو اپنا معمول بنا لیں گے۔ سرسوں کے تیل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ منہ اور پیٹ کے جراثیموں کا خاتمہ کرتی ہیں اور کئی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ بنتی ہیں۔ اس میں مونوان سیچوریٹڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو کہ دل، جلد اور بالوں کے لئے مفید ہیں۔

سرسوں کے تیل سے غرارے کرنے کے فوائد:

سرسوں کے تیل سے غرارے کرنے کے کیا فائدے ہیں آئیے ہم جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

دانت بنائے مضبوط اور محفوظ:

کیا آپ جانتے ہیں کہ سرسوں کا تیل آپ کے دانتوں کو مضبوط اور محفوظ بناتا ہے۔ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیت دانتوں کے ساتھ مسوڑھوں کے مسائل بھی حل کرتی ہے۔ اگر آپ کے دانت کسی بھی بیماری کی وجہ سے خراب ہورہے ہیں تو سرسوں کے تیل کی کلی کرنے سے ان میں بہتری آسکتی ہے۔ اپنے دانتوں میں برش کر کے سرسوں کے تیل سے کلی یا غرارے کر لیں دانتوں کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

پیٹ کے کیڑوں کے لئے بھی موثر:

جن بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ پیٹ کے درد اور دوسری بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں تو ان کے لئے بھی یہی مشورہ ہے کہ وہ سرسوں کے تیل کے غرارے کریں۔ پیٹ کے کیڑوں کی وجہ عموماً منہ میں موجود بیکٹیریا ہوتے ہیں، جوکہ غذا کے ساتھ پیٹ میں چلے جاتے ہیں، اورپریشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔ سرسوں کے تیل کی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل پروپرٹیز کیڑوں کوختم کرنے میں مددگار ہیں۔

منہ کے چھالوں کا خاتمہ:

کچھ لوگوں میں یہ بیماری ہوتی ہے کہ ان کے منہ میں چھالے بار بار نکل آتے ہیں جو کہ بہت تکلیف دہ ہوجاتے ہیں۔ اس سے کھانے پینے میں بھی پریشانی ہوتی ہے۔ سرسوں کے تیل میں موجود غذائی اجزاء ان بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں جو کہ منہ کے چھالوں کا سبب بنتے ہیں۔

نزلہ زکام ،بخار میں مفید:

نزلہ زکام ، بخار بارہ مہینوں کی بیماری ہے ، ہر موسم میں کسی نہ کسی وجہ سے نزلہ زکام پھیلا رہتا ہے۔ ایسے میں سرسوں کے تیل سے غرارے کرنا بہت سکون پہنچاتا ہے ، اس میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو بدلتے موسم کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور ؐکتلف وائرل انفیکشنز میں فائدہ پہنچاتے ہیں۔

نوٹ:

کسی بھی نئی چیز کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکتر سے مشورہ کرلیں، کہ کیا یہ آپ کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے کہ نہیں۔ ایسا نہ ہو کہ یہ آپ کے لئے کسی قسم کی الرجی کا باعث ہو۔

Sarson Ke Tail Se Gharay Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sarson Ke Tail Se Gharay Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sarson Ke Tail Se Gharay Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3210 Views   |   21 Jul 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ نے کبھی سرسوں کے تیل سے غرارے یا کلی کی ہے؟ اس کے فائدے جان کر آپ بھی اس کو معمول بنا لیں گے

کیا آپ نے کبھی سرسوں کے تیل سے غرارے یا کلی کی ہے؟ اس کے فائدے جان کر آپ بھی اس کو معمول بنا لیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ نے کبھی سرسوں کے تیل سے غرارے یا کلی کی ہے؟ اس کے فائدے جان کر آپ بھی اس کو معمول بنا لیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔