اجوائن میں سونف ملا کر روزانہ ایک چٹکی کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اجوائن کے چند ایسے استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

اجوائن کو ذائقہ دار مصالحے کے طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے مر آیوروید اور ہربلسٹ سے مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ آئیے آپ کو اجوان کے کچھ ایسے استعمال بتاتے ہںں جن سے آپ بھی اپنے مسائل میں کمی لاسکتے ہیں۔

ایک چٹکی سونف اور اجوائن

اجوائن اور سونف کو ہم وزن ملا کر رکھ لیں۔ اس کو روزانہ ایک چٹکی نہار من چبا کر کھائیں۔ اس سے آنکھیں تیز ہوں گی اور جسم میں چربی نہیں جمے گی۔ نظام ہاضمہ تیز رہے گا۔ معدے پر بھاری پن نہیں ہوگا اس کے علاوہ جسم سے زہریلے مادے خارج ہوجائیں گے۔

وزن کم کرنے کے لئے اجوائن کی چائے

ایک لیٹر پانی میں ایک چائے کا چمچ اجوائن ڈال کر ابالیں۔ ٥ منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں او چھان کر بوتل میں بھر لیں۔ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد یہ پانی دن بھر پئیں۔ اس سے جسم کی چربی تیزی سے پگھلانے میں مدد ملے گی اور خون بھی صاف ہوگا۔

شدید نزلہ

ایک بڑے چمچ میں اجوائن لیں اور اسے توے پر گرم کریں۔اس اجوائن کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر نزلے کے مریض کے مریض کو وقتاً فوقتاً سنگھائیں۔ اس سے جما ہوا نزلہ بہہ نکلے گا اور سر درد میں آرام ملے گا۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4466 Views   |   29 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اجوائن میں سونف ملا کر روزانہ ایک چٹکی کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اجوائن کے چند ایسے استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اجوائن میں سونف ملا کر روزانہ ایک چٹکی کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اجوائن کے چند ایسے استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.