اب بلیک ہیڈز ہٹانے کی تکلیف کو بھول جائیں اور جانیئے 5 ایسی چیزیں جو کریں آپ کی جلد نرم اور بلیک ہیڈز ختم!

چہرے پر نکھار اور جلد کی خوبصورتی ہر کسی کو اچھی لگتی ہے اور اس کے لئے ہم سب ہی روزانہ مختلف قسم کی ٹپس کا استعمال کرتے رہتے ہیں کچھ خواتین تو روزانہ فیس ماسک اور دیگر فیس پیک لگاتی رہتی ہیں تاکہ ان کی خوبصورتی میں کمی نہ آئے مگر چہرے پر بلیک ہیڈز اگر ہو جائیں تو آپ کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے بلکل ایسے جیسے اور جب ان کو نکالا جائے تو جلد پر موٹے داغ نما دانے بھی ہو جاتے ہیں جس سے بہت تکلیف ہوتی ہے اور دراصل بلیک ہیڈز مٹی اور مردہ خلیوں کے جلد کے اندر اکٹھے ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں جن کو نکالنے سے آپ کی جلد کی اندر سے صفائی ہوتی ہے۔ آج کے-فوڈ میں جانیئے کیسے آپ بغیر تکلیف کے بلیک ہیڈز کو نکال سکتی ہیں۔

فوڈز:

٭ گرین ٹی:

گرین ٹی میں اینٹی ہائیڈریٹڈ کلینرز پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس کا بتائے گئے طریقے سے استعمال جلد پر موجود بلیک ہیڈز کو نکال سکتا ہے۔

ٹپ:

• ایک چمچ گرین ٹی کی خشک پتیوں کو تھوڑے سے پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں۔
• چہرے پر اس پیسٹ کو دو سے تین منٹ کے لیے لگائیں۔
• اگر چکنی جلد ہے تو 10 منٹ تک اس پیسٹ کو لگائیں۔
یہ سکرب مساموں کو کھولتا ہے ساتھ ہی بلیک ہیڈز کا خاتمہ کرتا ہے۔
• بعد میں نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں۔

٭ مچھلی:

مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اوروٹامن ای، زنک سمیت پروٹین پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جلد کی گندگی کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ٹپ:

• مچھلی کو زیادہ سے زیادہ کھائیں۔
• مچھلی کو دھونے کے بعد اس کو ابا ل لیں۔
• ابلے ہوئے پانی میں ایک چمچ خشک دودھ پاؤڈر مکس کریں اور چہرے پر لگائیں۔
بلیک ہیڈز بلکل ختم ہو جائیں گے۔

٭ شقرقندی:

شقرقندی میں بیٹاکیروٹن اوروٹامن اے، سی ، ای پائے جاتے ہیں جو جلد کو صاف کرنے کا کام کرتے ہیں۔

ٹپ:

• روزانہ اس کو ناشتے میں کھائیں۔
• شقرقندی کو چمچ کی مدد سے کچلا کریں اس میں دو چمچ لیموں کا رس شامل کرلیں۔
• اس کو جلد پر لگانے سے بلیک ہیڈز کچھ دنوں میں خود ہی جلد سے خارج ہو جائیں گے۔

٭ کھیرا:

کھیرے میں وٹامن کے اور سی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ٹپ:

• کھیرے کے ایک سلائس سے جلد کا مساج کریں تقریباً 10 منٹ تک تو لازمی کریں تاکہ جلد نرم ہو جائے۔
• اس کے بعد کھیرے کو بلینڈر میں ڈالیں، پھر اس میں دو چمچ دار چینی کا پاؤڈر مکس کریں اور بلینڈ کرلیں۔
• اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں۔
آپ کو ٹھنڈک بھی محسوس ہوگی اور بلیک ہیڈز بھی نکل جائیں گے۔

٭ انار:

انار میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ، وٹامن سی، فائبر، پیونیسک اور لیولینک ایسڈ، ایسکوربک، سٹرک، فرکٹوز، سکروز، پیکٹن اور آرگینک ایسڈ پائے جاتے ہیں جو بلیچنگ ایجنٹ کا کام بھی کرتے ہیں اور جلد کو صاف بھی کرتے ہیں۔

ٹپ:

• دو چمچ انار کے جوس میں لیموں کا رس مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔ یہ آپ کی رنگت کونکھارے اور دھوپ کی وجہ سے جلی ہوئی جلد اور ڈیڈ سیلز کو ختم کرنے کے ساتھ بلیک ہیڈز کو بھی صاف کردیتا ہے۔

Black Heads Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Black Heads Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Black Heads Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   47875 Views   |   28 Jan 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اب بلیک ہیڈز ہٹانے کی تکلیف کو بھول جائیں اور جانیئے 5 ایسی چیزیں جو کریں آپ کی جلد نرم اور بلیک ہیڈز ختم!

اب بلیک ہیڈز ہٹانے کی تکلیف کو بھول جائیں اور جانیئے 5 ایسی چیزیں جو کریں آپ کی جلد نرم اور بلیک ہیڈز ختم! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب بلیک ہیڈز ہٹانے کی تکلیف کو بھول جائیں اور جانیئے 5 ایسی چیزیں جو کریں آپ کی جلد نرم اور بلیک ہیڈز ختم! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔