لڑائیوں کی وجہ عورتیں ہوتی ہیں کیونکہ۔۔ صبا فیصل نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ملبہ خواتین پر ڈالتے ہوئے کیا کچھ کہہ دیا؟

Saba Faisal Blames Women For High Divorce Rates

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں۔ ہر بڑے اسکرپٹ کا حصہ رہنے والی صبا فیصل سوشل میڈیا پر بھی خوب ایکٹو رہتی ہیں۔

حال ہی میں وہ حنا نیازی کے شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے معاشرتی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی۔ شو میں گفتگو کے دوران صبا فیصل نے ملک میں بڑھتی ہوئی طلاقوں پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کی خواتین مردوں سے مقابلے کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں، جو رشتے کو بگاڑنے کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے کہا، مرد کو اللہ تعالیٰ نے ایک خاص مقام دیا ہے، اس میں مقابلے کی گنجائش ہی نہیں۔ جب عورت اور مرد ایک دوسرے سے مسابقت کریں گے تو رشتہ چل نہیں سکتا، توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔

صبا فیصل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر مختلف آرا کو جنم دے رہا ہے، مگر ان کا موقف یہی ہے کہ دونوں فریقین کو رشتے میں اپنی اپنی حدود اور مقام کا خیال رکھنا چاہیے۔

سوشل میڈیا سے محبت:

صبا فیصل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ہمیشہ سے سوشل میڈیا پر فعال رہی ہیں اور اپنی زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا، مجھے ہمیشہ سوشل میڈیا سے پیار ہی ملا ہے۔ بس ایک مرتبہ جب بہو سے جھگڑے والی پوسٹ کی، تب لوگوں نے تنقید کی، ورنہ میرے فالوورز ہمیشہ محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ وہ کام کے سلسلے میں کراچی میں رہتی ہیں اور ان کا خاندان لاہور میں ہے، اسی لیے سوشل میڈیا کے ذریعے وہ اپنے چاہنے والوں سے جُڑی رہتی ہیں۔

Saba Faisal Blames Women For High Divorce Rates

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Faisal Blames Women For High Divorce Rates and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisal Blames Women For High Divorce Rates to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1023 Views   |   20 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 May 2025)

لڑائیوں کی وجہ عورتیں ہوتی ہیں کیونکہ۔۔ صبا فیصل نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ملبہ خواتین پر ڈالتے ہوئے کیا کچھ کہہ دیا؟

لڑائیوں کی وجہ عورتیں ہوتی ہیں کیونکہ۔۔ صبا فیصل نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ملبہ خواتین پر ڈالتے ہوئے کیا کچھ کہہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لڑائیوں کی وجہ عورتیں ہوتی ہیں کیونکہ۔۔ صبا فیصل نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ملبہ خواتین پر ڈالتے ہوئے کیا کچھ کہہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔