سرد موسم میں ہلدی کا استعمال آپ کو کونسی بیماری سے بچاتا ہے؟ جانیئے ہلدی کے کرشماتی فوائد ۔۔۔۔

ہلدی کو کھانوں میں رنگ خوشبو اور ذائقے کے لئے استعمال ہونے والا ایک عام سا مصالحہ سمجھا جاتا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے، اگر آپ ہلدی کے فوائد جان لیں تو اسے روزانہ استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔
جبکہ اگر سردی میں ہلدی کا استعمال کیا جائے تو اس کے کرشماتی فوائد میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، کیونکہ ہلدی سرد موسم میں گرم تاثیر پہنچاتی ہے اس لئے سردی کے موسم میں ہلدی کا استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے، اس کے استعمال سے آپ کون سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں آیئے جانتے ہیں۔

سرد موسم میں ہلدی کا استعمال آپ کو کونسی بیماری سے بچاتا ہے؟

ہلدی میں اینٹی سیپٹک، اینٹی انفلامینٹری، اینٹی آکسیڈنٹ اور اور اینٹی الرجک خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اس کا استعمال ہمیں وائرل، فلو اور دیگر الرجک مسائل سے دوچار ہونے سے بچاتا ہے ماہرین کی جانب سے بھی موسمی وائرل اور انفیکشن سے بچنے کے لئے ہلدی استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

• خارش دور کرنے کے لئے بہترین

سردی کے موسم میں جلد سے نمی دور ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر خارش ہوتی ہے اور گرم کپڑے پہننے کی وجہ سے الرجی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے میں آپ نے ہلدی کو پانی میں ڈال کر مکس کرنا ہے اور جس جس جگہ پر خارش ہو رہی ہو وہاں لگا لینا ہے اس سے خارش دور ہو جائے گی اور الرجی بھی ختم ہو جائے گی۔

• قوتِ مدافعت میں اضافہ

موسمی وائرسز اور انفیکشن پیدا کرنے والے بیکٹیریاز زیادہ تر کمزور قوت مدافعت والے افراد کو ہی نشانہ بناتے ہیں جبکہ ہلدی کا استعمال قوتِ مدافعت میں اضافے کی وجہ بنتا ہے ماہرین کی جانب سے ہلدی کو گھی میں پکا کر یا پھر دودھ میں ملا کر پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ قوتِ مدافعت میں اضافہ ہو سکے۔

• دل کے جملہ امراض سے حفاظت کرے

ہلدی انسان کے دل کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ہلدی ایک اینٹی کولیسٹرول مصالحہ ہے اس کے استعمال سے بڑھا ہوا کولیسٹرول کم کیا جا سکتا ہے ہلدی انسانی کی مجموعی صحت اور دل کے لیے مفید ہے۔

• متعدد بیماریوں کا علاج

ماہرین کے مطابق ہلدی میں متعدد بیماریوں کا علاج موجود ہے جس میں جوڑوں کا درد، ہائی بلڈ پریشر کا متوازن رہنا، کینسر کے خلیات کی افزائش کی روک تھام میں مدد کرنا، سوزش سے نجات، ذہنی دباؤ میں آرام اور متاثرہ پٹھوں کی بحالی شامل ہے، اس کے لئے ہلدی کی چائے بنا کر بھی استعمال کی جا سکتی ہے اور ہلدی کو دودھ میں پکا کر بھی پیا جا سکتا ہے۔

• جوڑوں کے درد سے نجات

جوڑوں کے امراض کے شکار افراد ڈاکٹر کے مشورے سے ہلدی پاؤڈر کے کیپسول بھی استعمال کر کے جوڑوں کے درد میں ریلیف حاصل کر سکتے ہیں، ہلدی جوڑوں سے سوزش دور کر کے ان سے اضافی چربی بھی دور کرتی ہے ساتھ ہی جوڑوں کے درد سے نجات کا باعث بنتی ہے۔

• ہلدی کی چائے بنانے کا طریقہ

ایک کپ پانی کو ابالیں اور پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کر لیں، اب اسے دس منٹ تک دھیمی آنچ پر مزید پکائیں اور پینے سے قبل چھان لیں، اس میں حسب ضرورت شہد، مصری یا لیموں بھی شامل کر کے اس کا ذائقہ اور افادیت بڑھائی جا سکتی ہے۔

Sardion Main Haldi Khane Ke Fayde

Discover a variety of Events in Pakistan articles on our page, including topics like Sardion Main Haldi Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardion Main Haldi Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Events in Pakistan  |   0 Comments   |   3178 Views   |   03 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

سرد موسم میں ہلدی کا استعمال آپ کو کونسی بیماری سے بچاتا ہے؟ جانیئے ہلدی کے کرشماتی فوائد ۔۔۔۔

سرد موسم میں ہلدی کا استعمال آپ کو کونسی بیماری سے بچاتا ہے؟ جانیئے ہلدی کے کرشماتی فوائد ۔۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سرد موسم میں ہلدی کا استعمال آپ کو کونسی بیماری سے بچاتا ہے؟ جانیئے ہلدی کے کرشماتی فوائد ۔۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔