کسی اور کے ہاتھ سے گجرے بھی پہن لیے.. دانیہ شاہ کے ساتھ ویڈیو میں موجود یہ لڑکا کون ہے؟

مرحوم مذہبی اسکالر اور سیاست دان عامر لیاقت کی بیوہ اور موجودہ طور پر حکیم شہزاد لوہاپاڑ کی زوجہ، دانیہ شاہ کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیوز نے انٹرنیٹ صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

کچھ ماہ قبل، دانیہ شاہ نے حکیم شہزاد لوہاپاڑ سے اپنی دوسری شادی کے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں جگہ بنا لی تھی، اور اس کے بعد سے ان کی حکیم شہزاد کے ساتھ مختلف ویڈیوز اور انٹرویوز سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہے۔

تاہم، گزشتہ روز دانیہ شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک اجنبی شخص کے ساتھ کئی ویڈیوز شیئر کی گئیں، جس میں دانیہ کو اپنے شوہر حکیم شہزاد کی بجائے ایک نامعلوم شخص کے ہاتھوں گجرا پہنتے اور ویڈیوز بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو سبز لہنگے میں ملبوس دیکھا گیا، اور ان کی تیاری کچھ اس انداز میں کی گئی جیسے وہ کسی شادی کی تقریب میں شامل ہوں۔ ویڈیوز کا پس منظر بھی ایک شادی کی تقریب کا گمان دیتا ہے۔

دانیہ شاہ نے وائرل ہونے والی ویڈیوز میں موجود شخص کا نام شاہ زیب بتایا، تاہم یہ ویڈیوز کسی فوٹو شوٹ کا حصہ تھیں یا کوئی اور وجہ تھی، اس پر شاہ زیب نے دانیہ کو مزید تفصیل بتانے سے روکتے ہوئے کسی وضاحت سے گریز کیا۔

دانیہ شاہ کے اکاؤنٹ سے ان ویڈیوز میں موجود شخص کو بھی ٹیگ کیا گیا، جس کا ویریفائیڈ اکاؤنٹ "ویر شاہ زیب" کے نام سے ظاہر ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کے بعد دانیہ شاہ کو صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد لوہاپاڑ کی دوسری شادی کی خبر منظرِ عام پر آئی تھی، جس کے بعد دونوں نے شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی تھی، اور اس تقریب کی ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

Dania Shah New Video

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dania Shah New Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dania Shah New Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   692 Views   |   27 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 September 2024)

کسی اور کے ہاتھ سے گجرے بھی پہن لیے.. دانیہ شاہ کے ساتھ ویڈیو میں موجود یہ لڑکا کون ہے؟

کسی اور کے ہاتھ سے گجرے بھی پہن لیے.. دانیہ شاہ کے ساتھ ویڈیو میں موجود یہ لڑکا کون ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کسی اور کے ہاتھ سے گجرے بھی پہن لیے.. دانیہ شاہ کے ساتھ ویڈیو میں موجود یہ لڑکا کون ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔