سردیوں میں مچھلی کھانے کے چند بڑے فائدے، نوجوان لازمی کھائیں

سردیوں کے دن اب دور نہیں اور ساتھ ہی سردیوں کی سوغات بھی مارکیٹ میں اب جگہ جگہ موجود ہے۔۔۔مونگ پھلی ، اخروٹ اور کافی کو تو سردیوں کی جان مانا ہی جاتا ہے لیکن بہت سارے گھروں میں مچھلی کا موسم بھی کہا جاتا ہے۔۔۔کیونکہ مچھلی کھانے سے آپ کے جسم کو نا صرف گرمائش ملتی ہے بلکہ اس میں شامل غذائیت آپ کے جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بھی دیتی ہے۔۔۔

مچھلیوں کو وہ لوگ تو اپنی غذا میں شامل کرتے ہی ہیں جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا ہمیشہ فٹ رہنا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی مچھلی کا سب سے بڑا فائدہ ہے کہ وہ آپ کو ذہنی تناؤ اور ڈپریشن سے بھی بچاتی ہے۔۔۔مچھلیوں کی مختلف اقسام جن میں سالمن، ٹونا، اور میکریل شامل ہیں ، وہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہیں اور یہ آپ کی ذہنی تھکاوٹ کو دور کرتا ہے اور ایموشنل ہیلتھ کو بہتر بناتا ہے۔۔۔

وہ لوگ جو مچھلی کھاتے ہیں دل کی بیماری میں مبتلا ہونے سے بچے رہتے ہیں۔۔۔اس میں شامل تمام غذائی اجزاء آرٹریز کو صاف رکھتے ہیں اور ہفتہ میں دو سے تین دفعہ اس کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے والے لوگ دل کے مرض سے ہمیشہ کے لئے دور ہوجاتے ہیں۔۔۔یوں تو مچھلیوں کی تقریباً سب ہی اقسام کھانی چاہیئں لیکن دل کے مریضوں کو اسکیلوپ نامی مچھلی اور سالمن کو زندگی کا حصہ بنانا چاہیئے۔۔سردیوں میں دل پر اضافی بوجھ ہوتا ہے جس کو کم کرنے کے لئے غذا میں یہ تبدیلی لانی ضروری ہے۔۔۔

‎سردیوں میں آپ کے پھیپھڑے بہت جلدی متاثر ہوتے ہیں اور کھانسی ، نزلہ اور ٹھنڈ انہیں کمزور کردیتے ہیں۔۔۔اگر آپ ان ساری بیماریوں کا علاج چاہتے ہیں تو سردیوں میں لازمی مچھلی کھائیں،کیونکہ اس میں شامل فیٹی ایسڈز پھیپھڑوں میں ہوا کا بہاؤ بڑھاتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔۔۔نوجوان لڑکے لڑکیوں کو خاص طور پر اپنے پھیپھڑوں کو مضبوط کرنے کے لئے اسے اپنی ڈائٹ کا حصہ بنانا چاہئے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شدید سردیوں میں کھانے والی غذاؤں میں سر فہرست مچھلی ہے جو آپ کی جلد میں ہونے والی خشکی سے بھی بچاتی ہے۔۔۔اس میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈز جلد کی اوپری سطح کو خشکی سے بچاتے ہیں اور مچھلی کھانے والے افراد کی جلد میں خشکی بہت آسانی سے نہیں آتی۔۔۔

سردیوں میں مچھلی کھانے کا ایک اور سب سے بڑا فائدہ اس درد سے نجات ہے جو جوڑوں اور مسلز میں پائے جاتے ہیں اور ٹھنڈ کے موسم میں باہر نکل آتے ہیں۔۔۔بزرگ افراد کو لازمی اسے کھانا چاہئے کیونکہ اس میں شامل فیٹی ایسڈز اومیگا 3 اور6 باقاعدہ جنگ کرتے ہیں آپ کے جسم کے درد کے ساتھ۔۔۔

جسم کو جن جن معدنیات کی ضرورت ہوتی ہے وہ مچھلی میں بھرپور تعداد میں موجود ہوتے ہیں جیسے آئرن، زنک، پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم، نیاسین اور سیلینیم۔۔۔اس کے علاوہ وائٹامن اے، بی 12 اور ڈی بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔۔۔ساتھ ہی اس میں پروٹین کی ایک خاص مقدار بھی شامل ہے۔
تو مچھلی کھائیں اور اپنی سردیوں کو بیماری سے بچائیں۔۔۔

Sardi Main Machli Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardi Main Machli Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Machli Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Nasreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2478 Views   |   17 Jan 2022
About the Author:

Nasreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Nasreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

سردیوں میں مچھلی کھانے کے چند بڑے فائدے، نوجوان لازمی کھائیں

سردیوں میں مچھلی کھانے کے چند بڑے فائدے، نوجوان لازمی کھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں مچھلی کھانے کے چند بڑے فائدے، نوجوان لازمی کھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔