انجیر کے بیش بہا فوائد ! آپ بھی جانیے

انجیر زمانہ قدیم کا فروٹ ہے اور اس کا ذکر قبل مسیح میں بھی ملتا ہے ۔ عام طور پر اسے ایک ڈرائی فروٹ کے طور پر جاناجاتا ہے لیکن انجیر دراصل پھول کی ایک قسم ہے یہ وہ واحد پھل ہے جو اپنے درخت پر ہی پورا تیار ہوچکا ہوتا ہے اور تقریباً خشک بھی ہونے لگتاہے ۔
کئی سالوں سے انجیر کا استعمال کافی کے متبادل کے طور پر بھی کیا جاتا رہا ہے ۔ انجیر میں پایاجانے والا یک کیمیکل Psoralensہے جو کہ ہزاروں سال سے جلد کے متعلق جملہ امراض یا بیماریوں کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے خشک انجیر تقریباً پورا سال ہی دستیاب ہوتی ہے ۔ اس میں وٹامن ، منرلز اور فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اس میں قدرتی طور پر ایسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جوانسانی صحت اور تندرستی کے لیے ہرطرح سے مفید ثابت ہوتے ہیں ۔

انجیر کے پتے ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول اور جلد کی بیماریوں میں انتہائی کار آمد سمجھے جاتے ہیں ۔ انجیر کا درخت تیز دھوپ اور خشک موسم میں پنپتا ہے اور دھوپ کا زیادہ صحیح وقت صبح کی دھوپ سمجھا جاتا ہے یہ ہر قسم کی مٹی میں لگایا جاسکتا ہے ۔ انجیر Ficusنامی درخت پر اُگتی ہے جو کہ Mulberryفیملی سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس کا ذائقہ منفرد ہوتا ہے اور اسے چیونگم کی طرح دیر تک چبا کر کھانا پڑتا ہے ۔

انجیر کا درخت شمال اور مغرب ایشیاء ، مصر ، یونان اور اٹلی میں بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے ۔ اس کے درخت کی گنجائش بارہ سے بیس فٹ تک ہوتی ہے ۔ انجیر تازہ حالت کی بجائے خشک کرکے کھانا زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔ اکثر اوقت کاشت کار اسے دھوپ میں ہی سکھاتے یا خشک کرتے ہیں مگر کئی ممالک میں انجیر کو خشک کرنے کا کام مصنوعی طریقوں سے بھی کیا جاتا ہے ۔ Bellشیپ انجیر کی ساخت جھریوں اور چھوٹے چھوٹے بیجوں سے مزین ہوتی ہے اسکی اسکن لیدرجیسی نظر آتی ہے ۔ انجیر میں قدرتی طور پر سادہ شوگر، پوٹاشیم ، میگنیشیم ، آئرن ، کاپر اور میگنیز کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔ 100گرام خشک انجیر میں 250گرام کیلشیم پایاجاتا ہے اس لیے انجیر ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ بالوں کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انجیر قدرتی طور Laxativeبھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے جو کہ جلد کی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ انجیر ڈی ہائی ڈپریشن کی کمی کا شکار افراد کے لئے بھی مفید ہے ۔ اسی لیے اسے ایک بہترین موئسچرائزر بھی کہا جاسکتا ہے ۔ خشک جلد یا پھٹے ہونٹوں پر انجیر کا پیسٹ لگانے سے فائدہ پہنچتا ہے ۔ نہ صرف یہ بلکہ انجیر کا ماسک کھلے مساموں کو بند بھی کرتا ہے ۔

چہرے کی جلد کی تروتازگی اور نکھار قائم رکھنے کے لئے انجیر کے پیسٹ میں (انجیر کے باریک ٹکڑے کرکے اسے گرائنڈر میں پیس لیں پیسنے کے بعد یہ خشک حالت کی بجائے ہلکے پیسٹ کی شکل میں سامنے آئے گا) اس پیسٹ کو پتلا کرنے اور بہترین نتائج کے لیے اس میں ایک چائے کا چمچ دہی ملا کر ہلکے ہلکے ہاتھوں پر مساج کریں اور پھر پندرہ منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں مقررہ وقت کے بعد اسے نیم گرم پانی سے دھولیں ۔

خواتین چہرے پر دھی لگانے سے الرجک ہوں وہ اس کے متبادل کے طور پر انجیر کے پیسٹ میں دو کھانے کے چمچ اورنج جوس کے ساتھ ایک چمچ پاؤڈر شوگرشامل کرلیں پھر اس تیار شدہ مرکب سے مساج کریں ۔یہ پیسٹ چہرے کی کلینزنگ کے ساتھ ساتھ اسکربنگ کا کام بھی انجام دے گا ۔ اس سے چہرے کے مردہ خلیات ختم ہوں گے ، خون کی گردش میں تیزی اور روانی پیدا ہوگی اور اسکن چمکنے لگے گی ۔انجیر میں چونکہ کیلشیم کی بے پناہ مقدارپائی جاتی ہے اس لیے یہ بالوں کی افزائش کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے ۔ انجیر کا تیل اس ضمن میں باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ مطلوبہ نتائج فوری مہیا کرتا ہے ۔

انجیر فائبر تھری سے بھرپور ہوتا ہے ۔ تین ٹکڑے انجیر میں پانچ گرام فائبر پایاجاتا ہے جو کہ ہماری روزمرہ کی جسمانی ضرورت کے حساب سے بیس فیصد بنتا ہے اسی لیے یہ نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے اور قبض ہونے سے بچاتا ہے ۔ انجیرمیں موجود Laxativeکھانا جلد ہضم کرنے میں مدددیتا ہے طبیعت میں بھاری پن یا گیس کے مسائل کا خاتمہ بھی کرتا ہے ۔

Health benefits of Anjeer are known from years. It is the fruit of ancient times even it's describing is found Before Christ as well. It has many benefits for men and women. It is good for skin, for hair, for diabetes and a very effective fruit for weight loss. Anjeer is also sometimes recommended to eat during pregnancy.

It contains a chemical named Psoralens which has been being used to counter certain diseases for thousands of years. Figs are though available throughout the year however winter is its main season. It also contains high amount of minerals, vitamins and fiber which are very beneficial for humans' health.

Tags: Anjeer Ka Istemal Anjeer Ka Faida Figs for Health in Urdu

Anjeer Health Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anjeer Health Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anjeer Health Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   38987 Views   |   25 Dec 2015
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

Thanks for the information

  • Zubair Abid Zubair , Bahawalnagar

انجیر کے بیش بہا فوائد ! آپ بھی جانیے

انجیر کے بیش بہا فوائد ! آپ بھی جانیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انجیر کے بیش بہا فوائد ! آپ بھی جانیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔